
سائنسدانوں نے سوبرس تک جینے کا آسان سا رازبتا دیا
کیا آپ 130برس تک زندہ رہ سکتے ہیں؟ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ صحیح غذا سے یہ ممکن ہے۔ عمر کو کیسے طویل کیا جائے اس حوالے سے کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق کچھ غذاؤں سے پرہیز عمر بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔
اطالوی، امریکی بایوجیرونٹولوجسٹ اور سیل بائیولوجسٹ والٹر لونگو کاکہنا ہے کہ فائیو پیز جو کسی زہر سے کم نہیں ہیں جن میں پیزا، پاستا، پروٹین، پوٹیٹو، پین (روٹی) شامل ہے۔ ان کا خیال ہے کہ
یہ روزمرہ کے غذائی اجزاء صحت کے مختلف مسائل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اور ممکنہ طور پر عمر بڑھنے کے عمل کو تیز کر کے مجموعی عمر کو کم کرتے ہیں۔
پیزا اور پاستا، جو کاربوہائیڈریٹس اور پراسیس شدہ اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں، وزن میں اضافے، اندرونی سوزش، ذیابیطس اور امراض قلب جیسی دائمی بیماریوں کے بڑھتے ہوئے خطرے سے منسلک ہیں۔
پروٹین، جو کہ صحت کے لیے ضروری ہے، تاہم اس کا ضرورت سے زیادہ یا پراسیس شدہ گوشت کی صورت میں استعمال کیا جائے تو کئی مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ جانوروں کے گوشت اور دودھ سے حاصل کی گئی پروٹین کی زائد مقدار بعض کینسر اور قلبی امراض کے خطرے کو بڑھا دیتی ہے۔
اسی طرح آلو، خاص طور پر جب اسے تلی ہوئی یا پروسیس شدہ شکلوں میں تیار کیا جاتا ہے تو ایسی صورت میں ان میں نشاستہ کی مقدار زیادہ ہونے لگتی ہے، اس طرح جب آلو کو پکایا جاتا ہے تو یہ وزن میں اضافے اور میٹابولک مسائل کا سبب بنتا ہے۔
اگر روٹی کی بات کی جائے خاص طور میدے سے بنی روٹی میں ضروری غذائی اجزاء کی کمی ہوتی ہے اور یہ خون میں شکر کی سطح کو بڑھانے کا سبب بنتی ہے، جو وقت کے ساتھ ساتھ انسولین کے خلاف مزاحمت اور میٹابولک خرابی کا باعث بنتی ہے۔
سائنسدان ان غذاؤں سے پرہیز کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ ان غذاؤں سے دور رہنے سے لوگ صحت کے بہت سے مسائل محفوظ رہتے ہیں جس سے ان کی عمر میں اضافہ ہوتا ہے۔
اگرچہ 130 برس تک زندہ رہنا ایک خواب لگ سکتا ہے تاہم سائنسدان مجموعی صحت اور لمبی عمر کے حصول میں غذائی انتخاب کی اہمیت پر خاصا زور دیتے ہیں۔
ان کا ماننا ہے کہ اگرچہ ان زہریلے فائیو پیز کی مقدار کو کم سے کم کرنے سے صحت کے فوائد مل سکتے ہیں تاہم، لمبی عمر کے حصول میں دیگر عوامل بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں ان میں متوازن اور مختلف اقسام کی خوراک، جینیات، طرز زندگی اور ماحولیاتی اثرات شامل ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ اب لوگ طویل عمر کے حصول کے لیے غذائی احتیاط اور بہتر غذا کے انتخاب پر توجہ دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News