Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’آٹزم ‘‘سے آگاہی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

Now Reading:

’’آٹزم ‘‘سے آگاہی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

’’آٹزم ‘‘سے آگاہی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آٹزم سے آگاہی کا دن آج منایا جارہا ہے۔

آٹزم ایسا ذہنی عارضہ ہے جس میں کسی شخص کو گفتگو، میل جول، سمجھ بوجھ اور حواس کو قابو میں رکھنے میں مشکلات پیش آتی ہے۔

آٹزم کا شکار ہربچہ دوسرے سے مختلف ہوتا ہے اور اس کی علامات بھی دوسرے آٹسٹک بچے سے مختلف ہوتی ہیں۔

بروقت توجہ اور تربیت کی مدد سے انہیں معاشرے کا کار آمد فرد بنایاجاسکتا ہے۔

بچوں کی ذہنی بیماری سے متعلق عالمی دن ’’آٹزم ڈے‘‘ 2 اپریل کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جارہا ہے۔

Advertisement

اس دن کو منانے کا مقصد عالمی سطح پر عوام کو بچوں کی ذہنی نشوونما کے بارے میں بیماری کے بارے میں آگاہی فراہم کرتا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر کے تعلیمی اداروں کے پروگراموں میں اساتذہ، طلبہ اور والدین حصہ لیں گے۔

اس بیماری میں مبتلا لوگ خیالی دنیا میں رہتے ہیں، بول چال میں دقت محسوس کرتے ہیں اوراپنے خیالات کو بیان نہیں کر سکتے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک صحت مند بچہ 3برس کی عمر کے بعد اپنے ماں باپ سمیت قریبی لوگوں سے سماجی بندھن باندھنے کا اہل ہوجاتاہے لیکن آٹزم میں مبتلا بچہ ایسا کرنے میں ناکام رہتاہے، وہ اپنی خیالی دنیا میں گم ہو کے رہ جاتاہے اوراسے بیرونی دنیا سے کوئی سروکار نہیں ہوتا۔

بدقسمتی سے ابھی تک آٹزم کا کوئی علاج دریافت نہیں ہوسکا ہے تاہم ماہر نفسیات ، اساتذہ ، والدین اور دوسرے رشتے دار متاثرہ بچے کی مدد کرسکتے ہیں اور اس کی طرف مخصوص توجہ دے کر اسے سماجی زندگی کے دائرے کے اندر لانے میں اپنا کردار نبھا سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر