Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں

Now Reading:

پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں

پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں

دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہے جنہیں رات میں اکثر نیند نہیں آتی یا دیر سے آتی ہے اور نیند کی کمی کئی جسمانی مسائل کا سبب بنتی ہے تاہم سو نے سے قبل چہل قدمی اس ضمن میں مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

حال ہی کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق سونے سے قبل ہلکی سے اعتدال پسند جسمانی سرگرمیاں، جیسے چہل قدمی، نیند کے معیار کو بہتر بنا سکتی ہے خاص کر خواتین میں یہ زیادہ مفید ثابت ہوتی ہے۔

برینڈیز یونیورسٹی اور ایڈتھ نورس راجرز میموریل ویٹرنز اسپتال کی حالیہ تحقیق کے مطابق درمیانی سے بڑی عمر کے افراد میں جسمانی سرگرمی اور نیند کے معیار کے درمیان مثبت تعلق سامنے آیا ہے۔

 

Advertisement

اس تحقیق کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایسے تمام افراد جو رات سونے سے قبل معمول سے زیادہ متحرک رہتے تھے انہوں نے بہتر ، معیاری اور طویل دورانئے کی نیند کی اطلاع دی۔ سونے سے قبل چہل قدمی نہ صرف نیند کے معیاراور دورانئے کو بہتر بناتی ہے بلکہ اس سے کئی جسمانی فائدے بھی حاصل ہوتے ہیں جویہاں پیش کیے جارہے ہیں۔

  بہتر نیند کا معیار

چہل قدمی یا ہلکی پھلکی ورزش کے بعد جسمانی درجہ حرارت میں قدرتی طور پر کمی واقع ہوتی ہے جس سے پر سکون نیند کا دورانیہ بڑھتا ہے اور یہی کمی پرسکون نیند کے لیے ضروری تصور کی جاتی ہے۔

 تناؤ میں کمی

شام کی چہل قدمی ایک تناؤ بھرے دن کے بعد دماغ  کو ہلکا پرسکون کرنے میں مدد دیتی ہے، یہ ایک طرح کے مراقبے کا کام کرتی ہے دماغ کو آرام دے کر تناؤ کے ہارمونز کو کم کرتی ہے۔

بہتر ہاضمہ

Advertisement

رات کے کھانے کے بعد ہلکی سی چہل قدمی ہاضمے اور میٹابولزم میں مدد کر سکتی ہے۔ یہ خون میں شکر کی سطح کو منظم کرنے میں بھی مددفراہم کرتی ہے، جو خاص طور پر ذیابیطس کے مریضوں یا انسولین کی حساسیت والے لوگوں کے لیے فائدہ مند ہے۔

بہتر نیند کا دورانیہ

باقاعدگی سے چہل قدمی کرنا آپ کے قدرتی سونے اور جاگنے کے عمل کو تسلسل میں رکھتا ہے۔ جسے سرکیڈین تال بھی کہا جاتا ہے۔

ذہنی صحت میں اضافہ

چہل قدمی اینڈورفنز کے اخراج کو متحرک کرتی ہے، جو موڈ کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے اور اضطراب اور افسردگی کی علامات کو کم کرتا ہے، جس سے رات میں بہتر نیند آتی ہے۔

اگرچہ سونے سے پہلے چہل قدمی کے بہت سے فوائد ہیں، تاہم نیند پر اس کے مثبت اثرات کو مزید بڑھانے کے لیے ان باتوں کے مد نظر رکھیں۔

Advertisement

سونے سے کم از کم 1.5 سے 2 گھنٹے پہلے چہل قدمی کریں، تاکہ ورزش کے بعد آپ کے جسم کا درجہ حرارت معمول پر آجائے۔

پرسکون اور محفوظ راستے کا انتخاب کریں۔ تاکہ پرسکون اور آرام دہ ماحول میں چہل قدمی کر سکیں۔

سونے سے قبل ہلکی سے اعتدال پسند چہل قدمی کریں اور شدید نوعیت کی ورزش سے گریز کریں کیونکہ یہ نیند میں تاخیر کا سبب بن سکتی ہے۔

سونے سے پہلے چہل قدمی کرنا آپ کے رات کے معمولات میں ایک فائدہ مند اضافہ ہے یہ نہ صرف نیند کے میعار کو بہتر بناتی ہے بلکہ آپ کو مجموعی صحت بھی اس سے بہتر رہتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر