Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹوتھ برش کی روزانہ صفائی کے لیے یہ عمل دہرائیں، فائدہ بھی دگنا پائیں

Now Reading:

ٹوتھ برش کی روزانہ صفائی کے لیے یہ عمل دہرائیں، فائدہ بھی دگنا پائیں
ٹوتھ برش کی روزانہ صفائی کے لیے یہ عمل دہرائیں، فائدہ بھی دگنا پائیں

ٹوتھ برش کی روزانہ صفائی کے لیے یہ عمل دہرائیں، فائدہ بھی دگنا پائیں

منہ کی صحت سے جڑی ہے آپ کی مجموعی صحت، یہی وجہ ہے کہ ماہرین منہ کی صحت وصفائی کا خاص خیال رکھنے پر زور دیتے ہیں۔  منہ اور دانتوں کی صفائی میں سب سے زیادہ اہمیت برش کی ہے۔ اسی لیے اس کی صفائی کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہے کیونکہ اگر یہ صاف نہیں ہوگا تو یہ آپ کو کئی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے۔

حال ہی میں ایک ڈاکٹر وائٹنگٹن نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ٹوتھ برش کی صفائی کے لیے ایک نہایت آسان سا طریقہ پیش کیا ان کا کہنا ہے یہ عمل آپ کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ڈاکٹر وائٹنگٹن کا کہنا ہے روزانہ رات میں ٹوتھ برش کو صابن اور پانی سے دھونے کو اپنا معمول بنالیں اس عمل میں صرف 30 سیکنڈ کا وقت درکار ہے جبکہ اس کے فائدے بے شمار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ

روزانہ بلا ناغہ یہ عمل کرتے ہیں اور اس طرح  وہ اپنے ٹوتھ برش کو بیکٹیریا اور وائرس سے محفوظ رکھتے ہیں۔

برش کی صفائی سے نہ صرف آپ کا منہ بیکٹیریا سے محفوظ رہے گا بلکہ پلاک کی تعمیر بھی نہیں ہوگی اس طرح آپ کئی جسمانی امراض خاص کر قلب کی بیماری سے بچے رہیں گے۔ جس کا تعلق کسی قدر منہ کی صحت سے ہے۔

Advertisement

یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ منہ میں تقریباً 700 قسم کے جرثومے موجود ہوتے ہیں۔ ان میں سے کچھ مددگار بیکٹیریا ہیں، جبکہ دوسرے دانتوں کی خرابی اور مسوڑھوں کی بیماری کا سبب بنتے ہیں۔

منہ کی بہتر صحت کے لیے ضروری ہے کہ دانتوں کو روزانہ کم از کم دو بار فلورائیڈ ٹوتھ پیسٹ سے دو منٹ تک ٹوتھ برش سے صاف کیا جائے جبکہ اس کے ساتھ دن میں ایک بار فلاس بھی کریں تاکہ دانتوں کے درمیان جمع ہونے والے ذرات کو صاف کیا جاسکے۔

روزانہ صابن اور پانی سے دھونے کے ساتھ برش کو ہفتے میں ایک بار ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ یا اینٹی بیکٹیریل ماؤتھ واش میں بھگو کر رکھیں پھر پانی سے دھوکر استعمال کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر