
مائیگرین کیوں ہوتا ہے؟ ماہرین نے اہم وجہ دریافت کرلی
یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ درد شقیقہ کا سر درد کیسے شروع ہوتا ہے لیکن آپ کو یہ معلوم نہیں ہے کہ یہ کیوں ہوتا ہے۔ اور ایسے تمام افراد جو اس سردرد کا سامنا کرتے ہیں انہیں یہ دوسروں کی نسبت زیادہ کیوں ہوتا ہے۔
درد شقیقہ کی عام وجوہات
ماہرین کو ابھی تک اس کی اصل وجہ کا علم تو نہیں ہے کہ یہ درد کیوں ہوتا ہے تاہم ان کے خیال میں دماغ کے بعض کیمیکلز کا توازن میں نہ ہونا ایک کردار ادا کر سکتا ہے۔
آپ کے دماغ میں موجود ٹرائی جیمنل اعصاب آنکھوں اور منہ کی حرکات کو کنٹرول کرنے اور چہرے پر احساسات کو محسوس کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور یہی اس درد کی ایک راہ ہموار کرتا ہے۔
جیسے ہی مائیگرین کا آغاز ہوتا ہے دماغ میں موجود سیروٹونن نامی کیمیکل کی سطح کم ہوجاتی ہے۔ یہ اعصاب نیورو ٹرانسمیٹر نامی کیمیکل کا اخراج کر سکتا ہے جو آپ کے دماغ میں گھومنے اور درد کا باعث بنتے ہیں۔
درد شقیقہ کے چند اہم عوامل
جینز
اگر آپ کے خاندان میں کسی کو درد شقیقہ ہوتا ہے، تو اس طرح قوی امکان ہے کہ آپ بھی اس کا سامنا کر سکتے ہیں۔
عمر
یوں تو یہ درد زندگی میں کبھی بھی ہوسکتا ہے لیکن اس کا آغاز اکثر کم عمری میں ہوتا ہے، تاہم یہ سر درد 30 برس کی عمر میں اپنے عروج پر ہوتا ہے اور بعد کی زندگی میں اس میں کمی آنے لگتی ہے۔
جینڈر
خواتین میں اس درد کا امکان مردوں کی نسبت تقریبا تین گنا زیادہ ہوتاہے۔
درد شقیقہ کے دیگر وجوہات
ہارمونل تبدیلیاں
ایسٹروجن ہارمون میں تبدیلی خواتین میں درد شقیقہ کا سبب بن سکتی ہے۔ مانع حمل یا ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی جیسی ادویات سر درد کو متحرک کر سکتی ہیں یا انہیں مزید خراب کر سکتی ہیں۔
جذباتی تناؤ
یہ درد شقیقہ کی سب سے عام وجوہات میں سے ایک ہے۔ جب آپ تناؤ میں مبتلا ہوتے ہیں تو آپ کا دماغ ایسے کیمیکل جاری کرتا ہے جو اضطراب، پریشانی اور خوف کا سبب بنتے ہیں اور یہی تناؤ درد شقیقہ کو مزید بدتر بنا سکتا ہے۔
غذائیں
زیادہ نمکین اور پروسیسرڈ فوڈز، مصنوعی سویٹینر ایسپارٹیم اور ذائقہ بڑھانے والا مونوسوڈیم گلوٹامیٹ اس درد کو بڑھا سکتے ہیں۔
فاقہ
اگر آپ کھانا نہیں کھاتے تو اس طرح آپ کے بلڈ شوگر میں کمی واقع ہو سکتی ہے، جس سے سر درد ہو سکتا ہے۔
روشنیاں اور آوازیں
بہت تیز روشنیاں اور تیز آوازیں مائیگرین کو جگا سکتی ہیں۔
نیند کے انداز میں تبدیلیاں
اگر آپ کو بہت زیادہ یا بہت کم نیند لے رہیں ہیں تو آپ کو درد شقیقہ ہو سکتا ہے۔
جسمانی تناؤ
شدید نوعیت کی جسمانی سرگرمیاں درد شقیقہ کا سبب بن سکتی ہیں۔ اس لیے کوشش کریں کہ اعتدال میں رہتے ہوئے ورزش کریں۔
موسم میں تبدیلیاں
سردرد کی یہ بھی ایک اہم وجہ ہے۔
بہت زیادہ ادویات
اگر آپ کو درد شقیقہ ہے اور آپ اس کے لیے ہر ماہ 10 دن سے زیادہ ادویات لیں رہیں ہیں تو ممکن ہے یہ ادویات سردرد کا سبب بن سکتی ہے کیونکہ اس طرح دماغ ان ادویات کا عادی ہوجاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News