 
                                                      بے وقت کی بھوک میں کیا کھائیں، جو صحت بڑھائے
دنیا بھر میں لوگ اپنی صحت اور فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف ڈائٹ پلان پر عمل کرتے ہیں لیکن آپ ڈائٹنگ کر رہیں ہوں یا نہیں ناشتہ کے بعد اور دوپہر کے کھانے سے پہلے بھوک ضرور جاگ جاتی ہے ایسے میں لوگ یا تو بھوک کو برداشت کرتے ہیں یا پھر غیر صحت بخش غذا کھانا شروع کر دیتے ہیں تاہم ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ایسی صورت میں پاپ کارن سے بہتر کوئی غذا نہیں ہوسکتی۔
یہ ہلکا پھلکا ناشتہ آپ کو سیر کرنے کے ساتھ دل کی صحت کے لیے بھی مفید ہے کیونکہ اس میں فائبر کی مقدار زیادہ اور کیلوریز کم ہوتی ہے۔
فائبر کو اکثر ایک غذائیت کے طور پر جانا جاتا ہے جو آنتوں کی صحت کے لیے اہم ہے تاہم سائنسی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ فائبر دل کی صحت کے لیے بھی مفید ہے۔ فائبر سے بھرپور غذا دل کی بیماری کے کم خطرے سے منسلک ہے۔ فائبر ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے، جو امراض قلب کی ایک بڑی وجہ ہے۔

ایک کپ پاپ کارن میں صرف 31 کیلوریز ہوتی ہیں۔ کم کیلوریز والے ناشتے دل کی صحت کو فائدہ پہنچاتے ہیں کیونکہ ضرورت سے زیادہ کیلوریز کا استعمال موٹاپے کا سبب بن سکتا ہے، جو دل کی بیماری کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔
تاہم تمام پاپ کارن صحت مند نہیں ہوتے، خاص طور پر مائیکرو ویو پاپ کارن میں سوڈیم اور سیچوریٹڈ چکنائی زیادہ ہوتی ہے، جو زیادہ استعمال ہونے سے دل کی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ، اپنے پاپ کارن میں نمک شامل کرنے کے بجائے، ایسے مصالحے اور جڑی بوٹیاں شامل کرنے پر غور کریں جو دل کی صحت کو فائدہ پہنچانے سے جڑے ہوں جیسے ہلدی، لہسن اور سونف۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 