Advertisement
Advertisement
Advertisement

صرف تین منٹ کی ورزش کرنے کے بےشمار فوائد جانیے!

Now Reading:

صرف تین منٹ کی ورزش کرنے کے بےشمار فوائد جانیے!

صرف تین منٹ کی ورزش کرنے کے بےشمار فوائد جانیے!

آج ہم آپکو صرف تین منٹ کی ورزش کرنے کے بےشمار فوائد بتائیں گے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق شام کے وقت یا پھر رات گئے محض تین منٹ کی ورزش کرنا بھی دن کے وقت میں ڈیڑھ گھنٹے تک ورزش کرنے سے بہتر ہوتی ہے۔

جی ہاں، ماہرین کی جانب سے 30 ہزار افراد پر 8 سال تک کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا کہ شام کے وقت یا پھر نصف شب کے بعد ورزش کرنا زیادہ فائدہ مند ہوتی ہے۔

ماہرین نے 8 سال تمام رضاکاروں کی صحت اور ان میں ہونے والی تبدیلیوں کو دیکھنے کے بعد ان کے طبی ٹیسٹس کا جائزہ لیا۔

تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ شام کے 6 بجے کے بعد یا نصف شب کے بعد مختلف طرح کی ورزشیں کرنا وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں جبکہ رات گئے ورزش کرنے سے ذیابیطس میں بھی فائدہ ملتا ہے۔

Advertisement

ماہرین نے بتایا کہ عام طور پر رات دیر گئے بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرنے والی انسولین نہیں پن پاتی اور اگر رات گئے ورزش کی جائے تو انسولین بننے سمیت بلڈ شوگر سے کی سطح میں بھی کمی ہوگی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ دن بھر میں زیادہ ورزش کرنے والے افراد کے مقابلے شام کے 6 بجے اور نصف شب کے وقت صرف تین منٹ تک ورزش کرنے والے افراد کو زیادہ فائدہ ملا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شام کے وقت یا نصف شب کے بعد دوڑنے، تیز چلنے، تیراکی کرنے، ڈانس کرنے، مختلف کھیل کھیلنے سمیت صرف تین منٹ تک ہر طرح کی جسمانی ورزش کرنے کا اتنا زیادہ فائدہ ہوسکتا ہے جتنا دن میں ڈیڑھ گھنٹے کی ورزش سے ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق شام کے بعد اور رات گئے کی ورزش سے نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر