
انڈہ دل کے لیے مفید یا مضر، نئی بحث کا پھر آغاز، حالیہ تحقیق کیا کہتی ہے؟
انڈےکا شمار ان غذاؤں میں ہوتا ہے جو طویل عرصے سے متنازعہ بنی ہوئی ہے ہر نئی تحقیق کبھی اس دل کے لیے مفید تو کبھی اسے مضر قرار دیتی ہے، تاہم نئے شواہد اسے دل کے لیے مفید قرار دے رہے ہیں۔
حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق نے طویل عرصے سے اس یقین کو چیلنج کیا ہے کہ انڈے دل کی صحت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
عام خیال کے برعکس، انڈوں کا محدود استعمال قلبی امراض کے خطرے کو نہیں بڑھاتا اور یہی انکشاف بہت سے لوگوں کو حیران کر دیتا ہے، انڈوں میں چونکہ کولیسٹرول کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اسی لیے اسے دل کی صحت کے لیے مضر قرار دے احتیاط برتنے کو کہا جاتا ہے۔
نارتھ کیرولائنا کے شہر ڈرہم میں ڈیوک کلینیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی ایک تحقیق میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 400,000 سے زیادہ افراد کے ایک جامع تجزیے کیا گیا تاہم نتائج کے مطابق محققین کو انڈے کی مقدار اور کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز یعنی سی وی ڈی کے خطرے کے درمیان کوئی واضح تعلق نہیں ملا۔ یہی وجہ ہے کہ یہ نتائج سابقہ نتائج کو چیلنج کر رہے ہیں جس میں انڈے کے استعمال کو دل کے لیے مضر قرار دیا گیاتھا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مطالعہ میں شامل شرکاء مختلف غذائی عادات کو اپنائے ہوئے تھے جس میں انڈہ ان کی غذا کا لازمی حصہ تھا جس سے اس بات کو تقویت ملتی کہ انڈے دل کی صحت کے لیے خاطر خواہ خطرات لاحق کیے بغیر متوازن غذا کا حصہ بن سکتے ہیں۔
اگرچہ انڈوں میں واقعی کولیسٹرول زیادہ ہوتا ہے، تاہم نئے شواہد بتاتے ہیں کہ غذائی کولیسٹرول کا خون میں موجود کولیسٹرول کی سطح پر اتنا زیادہ اثر انداز نہیں ہوتا جیسا کہ اس سے پہلے سوچاجاتا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اس بات کا دوبارہ جائزہ لیا جا رہا ہے کہ انڈے کا استعمال سی وی ڈی کے خطرے کا باعث بنتا ہے یا نہیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ انڈوں کو مختلف غذاؤں کے ساتھ شامل کر کے خوارک کا حصہ بنایا جاسکتا ہے ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بہتر طرز زندگی، جسمانی سرگرمی اور دیگر غذائی اجزاء قلبی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ان کی اہمیت کو پہلے تسلیم کیا جاچکا ہے۔
لہٰذا، متوازن غذا میں انڈوں کو شامل کرنے سے اس کے نقصان دہ اثرات آپ کو متاثر نہیں کر سکتے خاص طور پر جب آپ ایک صحت مند طرز زندگی اپنائے ہوئے ہیں۔
ان امید افزا نتائج کے باوجود، ماہرین انڈے کے محتاط استعمال پر زور دے رہیں ہیں، اگرچہ انڈے دل کے لیے ایک صحت مند غذا کا حصہ ضرور ہو سکتے ہیں، لیکن ان کا ضرورت سے زیادہ استعمال قلب کی صحت کو متاثر کر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News