Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں

Now Reading:

ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں

ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں

ہم سب  ہی کھانوں کو دوبارہ گرم کر کےکھاتے ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ کچھ کھانوں کو دوبارہ گرم کرنا آپ کی صحت کے لیے مضر ثابت ہوسکتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ کھانوں کو جب دوبارہ گرم کیا جاتا ہے تو ان میں غذائیت کی کمی ہونے کے ساتھ کچھ زہریلے مادے پیدا ہونا شروع ہوجاتے ہیں اس اس طرح یہ کھانوں کی غیر صحت بخش اور مضر بنا دیتے ہیں۔

یہاں پر ایسے ہی کھانوں کا ذکر کیا جارہا ہے جنہیں دوبارہ گرم کرنا آپ کی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

انڈے

انڈے کو گرم کرنے سے اس میں سالمونیلا نامی مضر صحت بیکٹیریا پیدا ہوجاتا ہے۔بہتر یہی ہے کہ اسے  تازہ ہی کھایا جائے، جبکہ دوسری صورت میں اسے کھانا ہاضمے کو متاثر کرسکتا ہے۔

چائے

Advertisement

چائے کو دوبارہ گرم کرکے پینا نہ صرف اس کے ذائقہ کو خراب کر دیتا بلکہ اس میں پولی فینولز اور کیٹاچین نامی مرکبات بھی خارج  ہونے لگتے ہیں جو ہاضمہ کی خرابی کا سبب بن کر ڈائریا اور گیس جیسی دوسرے مسائل کا باعث بنتے ہیں۔

مشروم

مشروم میں پروٹین کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے اگر اسے درست طریقے سے نہ رکھا جائے تو یہ پروٹین اینزائم اور بیکٹیریا میں ٹوٹ جاتا ہے، یہی وجہ ہے جب اسے گرم کیا جاتا ہے تو یہ بیکٹیریا کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے جس ہاضمے کے مسائل جنم لینے لگتے ہیں۔

آلو

پکے ہوئے آلو اگر گھر کے درجہ حرارت میں رکھے ہوئے ہوں تو ایسی صورت میں جب انہیں دوبارہ گرم کیا جاتا ہے تو اس میں سولانائن نامی زہریلا مرکب بننا شروع ہوجاتا ہے، اگر آپ چاہتے ہیں ہیں کہ پکے ہوئے آلو دوبارہ گرم کر کے استعمال کریں تو انہیں فریج میں رکھیں اور پھر گرم کر کے استعمال کریں۔

پالک

Advertisement

مشروم کی طرح پالک میں بھی نائٹریٹس موجود ہوتا ہے گرم کرنے پر نائٹرائٹس میں تبدیل ہوجاتا ہے،   نائٹرائٹس کارسوجینک بننے میں مدد دیتا ہے اس اگر آپ کے پاس بچا ہوا پالک موجود ہے تو اسے ٹھنڈا یا کمرے کے درجہ حرارت میں رکھا ہی کھا لیں گرم کرنے سے گریز کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ناشتے میں کون سی غذا کا استعمال ہارٹ اٹیک سے تحفظ فراہم کر سکتا ہے؟
گرمی میں روزانہ فالسے کیوں کھانا چاہئیں؟
یہ عام سی غذائیں کولیجن کو بڑھانے میں جادوئی اثر رکھتے ہیں
چھٹی کے دن زیادہ وقت تک سونے کا یہ فائدہ جان لیں!
یہ عام سی سرگرمی طلباء کی ذہنی صحت کو بہتر بنا سکتی ہے
روغن زیتون کا ایک اور حیرت انگیز فائدہ سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر