Advertisement
Advertisement
Advertisement

ان عام غذاؤں کے بارے میں چند غلط فہمیاں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں

Now Reading:

ان عام غذاؤں کے بارے میں چند غلط فہمیاں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں
ان عام غذاؤں کے بارے میں چند غلط فہمیاں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں

ان عام غذاؤں کے بارے میں چند غلط فہمیاں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں

متوازن غذا صحت کی ضامن ہے لیکن بہت سے لوگ مختلف غذاؤں کے بارے غلط فہمی میں مبتلا ہیں ان کے نزدیک یہ غذائیں یا تو مفید ہے یا پھر مضر صحت، یہی وجہ ہے کہ ماہرین صحت نے ایسی ہی چند غذائیں جن کے بارے لوگ غلط رائے رکھتے ہیں درست حقائق بیان کیے ہیں۔

کم کیلوری اور کم چکنائی والی غذائیں صحت بخش ہوتی ہیں

لوگوں کی بڑی تعداد اپنی صحت اور فٹنس کے لیے کم کیلوری والی غذائیں استعمال کرتی ہیں کیونکہ یہ غذا آپ کو سیر نہیں کرتی اور آپ کی بے وقت کی بھوک کو جگاتی ہے اس طرح آپ بہت زیادہ کھانا کھاتے ہیں۔جبکہ طویل عرصے تک اس طرح کی غذا کا استعمال میٹابولک ریٹ کو کم کر سکتا ہے۔

اس کے برعکس زیادہ کیلوریز والی غذائیں جیسے گری دار میوے، ایوکاڈو اور مختلف آئلز، غذائیت سے بھرپور ہونے کے ساتھ صحت کو بھی فروغ دیتے ہیں

چکنائی مکمل محسوس کرنے، حل پذیر وٹامنز کو بہتر طریقے سے جذب کرنے اور ذائقہ فراہم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ کم کیلوریز اور کم چکنائی والی غذاؤں کے بجائے ماہرین بہتر صحت کے لیے زیادہ چکنائی سے بھر غذاؤں کا مشورہ دیتے ہیں۔

Advertisement

قدرتی شکر ٹیبل شوگر سے زیادہ صحت بخش ہوتی ہے

اگرچہ شہد اور میپل سیرپ دونوں میں اینٹی آکسیڈینٹ، اینٹی مائیکروبیل اور اینٹی سوزش خصوصیات موجود ہوتی ہیں، تاہم ان میں غذائیت نہیں ہوتی۔ یہی وجہ ہے کہ یہ ٹیبل شوگر سے زیادہ صحت بخش نہیں ہوتے۔

واضح رہے کہ کسی بھی قسم شوگر ذیابیطس، قلبی امراض، کینسر، میٹابولک عارضے، ڈپریشن اور علمی خرابی کے خطرات کا باعث بن سکتی ہے۔

سمندری نمک عام نمک سے زیادہ صحت بخش ہے

سمندری نمک اور ہمالیائی نمک بھی بالآخر عام نمک ہی کی طرح ہوتے ہیں، اس میں تقریباً 40فیصد سوڈیم ہوتا ہے، سمندری نمک کو کم سے کم پروسیس کیا جاتا ہے اور اس میں میگنیشیم، کیلشیم اور پوٹاشیم جیسے معدنیات کی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے۔

سوڈیم کا ضرورت سے زیادہ استعمال ہائی بلڈ پریشر اور دیگر صحت کے مسائل کو جنم دیتا ہے۔ ماہرین نے دن بھر میں نمک کی مقدار 1,500 ملی گرام تجویز کی ہے۔

Advertisement

انڈے کولیسٹرول بڑھاتے ہیں

انڈے کا شمار ان غذاؤں میں ہوتا ہے جو سب سے زیادہ متنازعہ ہیں اور ہربار تحقیق کرنے پرکوئی نئی بات سامنے آتی ہے کہاجاتا ہے کہ انڈے میں غذائی کولیسٹرول کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو کہ صحت کے لیے مضر ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ غذائی کولیسٹرول کی بجائے سیچوریٹڈ چربی امراض قلب کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔ ایک ہفتے میں چھ سے 12 انڈوں کا استعمال قلب دوست غذا کے طور پر محفوظ سمجھا جاتا ہے۔

انڈے میں اعلیٰ کوالٹی کا پروٹین بھی موجود ہوتا ہے اس کے ساتھ اس میں بی وٹامنز، وٹامن ڈی اور کولین کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے، اس طرح یہ پٹھوں کی دیکھ بھال کے ساتھ آپ کی مجموعی صحت اور روزمرہ کی پروٹین کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

کافی ایک غذا ہے

لوگوں کی بڑی تعداد اپنے دن کا آغاز ایک کپ کافی سے کرتی ہے، لیکن یہ کسی بھی طرح سے ناشتے یا کسی کھانے کا متبادل نہیں ہے۔ بلیک کافی کا ایک کپ اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہو سکتا ہے، لیکن اس میں صرف 5 کیلوریز ہوتی ہیں اور کوئی پروٹین، چکنائی یا کاربوہائیڈریٹ نہیں ہوتا۔

دودھ ملی کافی میں کسی حد تک پروٹین اور چکنائی شامل ہوتی ہے، لیکن یہ آپ کو مکمل اور توانا محسوس نہیں کراتی اس لیے صبح کافی کے ساتھ دیگر صحت بخش غذاؤں کو استعمال کرنا ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر