Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر آپ گوشت نہیں کھاتے تو جسم میں کونسی تبدیلیاں جنم لیتی ہیں؟

Now Reading:

اگر آپ گوشت نہیں کھاتے تو جسم میں کونسی تبدیلیاں جنم لیتی ہیں؟
اگر آپ گوشت نہیں کھاتے تو جسم میں کونسی تبدیلیاں جنم لیتی ہیں؟

اگر آپ گوشت نہیں کھاتے تو جسم میں کونسی تبدیلیاں جنم لیتی ہیں؟

دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہے جو اب گوشت کو ترک کر کے سبزی جاتی غذاؤں کو ترجیح دے رہیں کہ تاکہ صحت کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔

یہی وجہ ہےکہ سبزیوں پر مبنی غذاؤں کا استعمال ایک ذاتی انتخاب ہے، ان غذاؤں پر انحصار آپ کو فوائد اور نقصان دونوں پہنچا سکتا ہے تاہم گوشت کو ترک کرنے اور صرف سبزیوں کو کھانے سے جسم میں کچھ تبدیلیاں جنم لیتی ہیں جو یہاں پیش کی جارہی ہیں۔

وزن کا کم ہونا

کچھ لوگ جب گوشت کو ترک کر کے سبزی جاتی غذاؤں کا خوراک میں شامل کرتے ہیں تو اس طرح وہ کم کیلوریز والی غذا جیسے ٹوفو اور دیگر سبزیوں سے پروٹین حاصل کرتے تو ایسی صورت میں ان کا وزن کم ہوسکتا ہے۔

جرنل آف دی اکیڈمی آف نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹکس میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق سبزی کھانے سے اوسطاً 7.5 پاؤنڈ وزن کم ہوتا ہے اور جتنا طویل عرصہ آپ ان غذاؤں پر انحصار کریں گے اتنا ہی وزن کم ہوگا۔

Advertisement

آنتوں میں نئے بیکٹیریا کی افزائش

کوئی بھی فرد جب اپنی غذا کو مکمل تبدیل کرتا ہے تو ایسی صورت میں نہ اس صرف اس کی توانائی متاثر ہوتی ہے بلکہ یہ اس کے آنتوں میں موجود بیکٹیریا کے میک اپ کو بھی بدل دیتی ہے جو آپ کے وزن سے لے کر آپ کی دماغی صحت تک ہر چیز کو متاثر کر سکتے ہیں۔ محققین کا خیال ہے کہ زیادہ سبزیاں کھانے سے آنتوں میں صحت مند بیکٹیریا کی افزائش میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

خوراک میں اچانک تبدیلی سے ابتدا میں آپ کو بد ہضمی اور پیٹ پھولنے کی شکایت ہوسکتی ہے اس لیے کوشش کریں کہ خوارک میں آہستہ آہستہ تبدیلی لے کر آئیں۔

دل کی بہتر صحت

سبزیوں پر مبنی غذائیں امراض قلب، کارڈیو میٹابولک خطرے کے عوامل اور کینسر کی کچھ اقسام سے  تحفظ فراہم کرتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق پودوں پر مبنی غذائیں سوزش کو دور کرتی ہے۔

ذائقے کا محسوس کرنے کی حس کا متاثر ہونا

Advertisement

سبزی جاتی غذا کھانے والوں میں نہ صرف زنک کی کمی ہوسکتی ہے بلکہ یہ کمی جسم کے کئی افعال کو بھی متاثر کر سکتی ہے جس میں ذائقے کی حس بھی شامل ہے۔

 پھلیاں اور دالیں جسم میں زنک کے جذب ہونے کے عمل میں مداخلت کا سبب بن سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ زنک گری دار میوے، سالم اناج اور دودھ کی مصنوعات میں پایا جاتا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ جو لوگ اپنی غذا میں پھلیوں سے پروٹین حاصل کرتے ہیں انہیں زنک کی کمی کو پورا کرنے کے لیے دیگر ذرائع پر غور کرنا ضروری ہے۔

ورزش کے بعد پٹھوں کی مرمت میں زیادہ وقت لگنا

کسی جسمانی سرگرمی جیسے ورزش کے نتیجے پٹھوں میں جو ٹوٹ پھوٹ کا عمل ہوتا ہے اسے ٹھیک کرنے اور نئے ٹشوز بنانے پروٹین بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ جسم جانوروں سے حاصل ہونے والے پروٹین کو پودوں پر مبنی پروٹین سے نہ صرف کم وقت میں بلکہ قدرے بہتر انداز میں جذب کر کے استعمال کرتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سبزیوں پر مبنی غذاؤں یا ویگن کھلاڑیوں کو ورزش کے بعد بحالی کے لیے اضافی وقت کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

ملٹی وٹامنز کی ضرورت

سبزیوں پر مشتمل غذا کھانے والوں میں آئرن اور دیگر معدنیاں کی کمی کی شکایت ہوسکتی ہے اس لیے ضروری ہے کہ سبزی جاتی غذا کے ساتھ کچھ معیاری ملٹی وٹامنز اور معدنی سپلیمنٹس کا استعمال کیا جائے تاکہ ایک متوازن غذا کے حصول کو یقینی بنایا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر