Advertisement
Advertisement
Advertisement

گاڑی میں سفر کرنے سے آپ کن امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟

Now Reading:

گاڑی میں سفر کرنے سے آپ کن امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟

گاڑیاں ذرائع آمدورفت کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا آسان ترین ذریعہ ہیں، تاہم آسانی فراہم کرنے والا یہ ذریعہ کبھی کبھار صحت کے لیے مشکلات کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

آپ نے اکثر غور کیا ہوگا کہ ٹریفل جام ہو، یا کسی کا مختصر دورانیے کا انتظار ہو ایسی صورت میں گاڑی تو رکی رہتی ہے لیکن اس کا انجن اسٹارٹ رہتا ہے اس طرح ایک طرف تو گاڑی کا ایندھن ضائع ہوتا ہے جس سے آپ کا بجٹ متاثر ہوتا ہے جبکہ دوسری طرف یہ فضائی آلودگی کا بھی سبب بنتا ہے۔

کیلیفورنیا میں چلڈرن پلمونری انسٹی ٹیوٹ کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر اندرپال رندھاوا کا کہنا ہے کہ جب رکی ہوئی گاڑی کا انجن چل رہا ہوتا ہے  عام طور پر نائٹروجن آکسائیڈ، سلفر آکسائیڈ، امونیا اور اوزون کا اخراج ہوتا ہے۔ اس طرح جب آپ بہت دیر تک گاڑی کی کھڑکیاں کھول کر بیٹھے رہتے ہیں تو یہ آلودگی براہ راست آپ کی سانس کی نالی اور پھیپھڑوں کو متاثر کرتی ہیں۔

  اگر یہ دورانیہ مختصر ہوتو یہ آپ کی صحت کو اتنا متاثر نہیں کرتا تاہم یہ تازہ ہوا کی طرح صحت مند بھی نہیں ہے۔

اسی طرح جب ٹریفک جام میں گاڑیاں کھڑی رہتی ہیں لیکن تمام ہی گاڑیوں کے انجن اسٹارٹ ہی رہتے ہیں تو ہر طرف دھواں نظر آرہا ہوتا ہے اور یہی دھواں آلودگی میں اضافہ کر کے  سانس کی بیماری، قلبی امراض، الرجی اور کینسر کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے جبکہ یہی آلودگی بچوں کی صحت اور نشوونما کو متاثر کر سکتی ہے۔

Advertisement

اسکول سے بچوں کو لانے والی گاڑیاں بہت دیر کھڑی رہتی ہیں اور بچے اسی کے قریب کھڑے سانس لے رہے ہوتے ہیں، ہوا کا خراب معیار بچوں میں دمہ کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے، یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ بچوں کے پھیپھڑے بڑوں کی نسبت کافی حساس ہوتے ہیں اسی لیے ان کے لیے خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

کبھی کبھار گاڑی کے اندر آلودگی کی سطح باہر کی ہو اسے بھی زیادہ ہوتی ہے کیونکہ پارکنگ یا پک اپ کی جگہوں پر آس پاس کی گاڑیوں سے خارج ہونے والا دھواں گاڑی کے اندر داخل ہو جاتا ہے آپ جتنا زیادہ دیر تک گاڑی میں بیٹھتے ہیں خطرات بھی اتنے ہی بڑھ جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کسی جگہ پر 10 سیکنڈ سے زیادہ رکنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اپنی گاڑی  کے انجن کو بند کر دیں تاہم ٹریفک میں ایسا نہیں کیا جاسکتا کیونکہ آپ کو نہیں معلوم کہ آپ کو دوبارہ کب چلنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر