 
                                                      ناخنوں کو نظر انداز مت کیجئے، یہ سرطان کا پتا بھی دے سکتے ہیں
ناخن نہ صرف انگلیوں کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ ایک نئی تحقیق کے مطابق یہ جسم میں کینسرسے بھی آگاہ کرتے ہیں۔
امریکی ماہرہن کا کہنا ہے کہ ہاتھوں اور پروں کے ناخنوں میں کوئی غیر معمولی تبدیلی، بے قاعدگی اور کسی قسم کی علامات دیگر امراض کے ساتھ کینسر کی نشاندہی کر سکتی ہیں۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ یعنی این ایچ آئی کے محققین کا کہنا ہے کہ ناخنوں میں غیر معمولی تبدیلی ایک انتہائی نیاب موروثی کیفیت کی تشخیص میں مدد دے سکتی ہے جو آگے چل کر جلد، آنکھوں، گردے، سینے یا بدن کے دیگر حصوں میں کسی بھی قسم کے کینسر کا پیش خیمہ ہوسکتے ہیں تاہم ناخن وقت سے پہلے نشاندہی کر سکتے ہیں۔
اس کیفیت کو BAP1 ٹیومر پری ڈیپوزیشن سینڈروم کا نام دیا گیا ہے۔ اس کیفیت میں کروموسوم یعنی ڈی این اے میں ایک جین BAP1 کے اندر کچھ بے قاعدگیاں پیدا ہوجاتی ہیں۔ عام طور پر یہ جین ٹیومر کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد دیتے ہیں لیکن جب ان میں تبدیلی جنم لیتی ہی تو یہی کینسر کی علامت بھی بن سکتے ہیں۔
یہ تحقیق جنرل آف امریکن میڈیکل ایسوسیشن کے ڈرماٹولوجی یعنی جلدیات کے ایک تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہے اس کے ساتھ ہی ڈیلس کے ایک سائنسی کانفرنس میں بھی اس کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔
اگرچہ یہ کیفیت اتنی عام نہیں ہے تاہم بعض قسم کے خاندانوں کے اندر یہ نسل در نسل پھیل سکتی ہے اور ناخن پر بننے والے نشانات اورغیر معمولی تبدیلی بہت سارے امراض بشمول کینسر کا پتا دے سکتی ہیں۔
سائنسدانوں کو اس بارے اس وقت علم ہوا جب این ایچ آئی کلینیکل کے محققین BAP1 جین کی تبدیلی پر تحقیق کر رہے تھے اوراس جین کے ویرینٹ کی تلاش میں تھے جن کے جسم میں یہ جین ایبنارمل ہو۔ اس تحقیق میں 35 خاندانوں کے 47 افراد جن میں دوسال سے لے کر بالغ افراد تھے کو شامل کر کے ان کے ناخنوں اوران کی جلد کا بغور جائزہ لیا گیا۔
ایسے تمام شرکاء میں جن کے ناخنوں پر سفید نشان یا سرخ لکیریں تھی تو ان کی بائیوپسی کی گئی پتا چلا کہ یہ تمام افراد ایک موروثی کیفیت میں مبتلا تھے جسے انیکو پیپیلوماس کہا جاتا ہے ایسے تمام شرکاء جن کے عمر 30 برس یا اس سے زائد تھی تو ان کے جسم کے اندر ٹیومر کے اثرات بہت واضح طور پران کے ناخنوں میں بھی نظر آرہے تھے جبکہ کچھ افراد خاص طور پر جلد کے کنسر میں مبتلا ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 