Advertisement
Advertisement
Advertisement

سائنس کے مطابق کون سی غذائیں دماغ کے لیے بہترین ہیں؟

Now Reading:

سائنس کے مطابق کون سی غذائیں دماغ کے لیے بہترین ہیں؟
سائنس کے مطابق کون سی غذائیں دماغ کے لیے بہترین ہیں؟

سائنس کے مطابق کون سی غذائیں دماغ کے لیے بہترین ہیں؟

دماغی صحت اگر بہتر نہ ہوتو اس کا اثر آپ کی مجموعی صحت پر پڑتا ہے اور دماغ کو صحت مند رکھنے کے لیے غذا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، تاہم سائنس کے مطابق وہ کون سی غذائیں ہیں جو دماغ کی صحت کو بہتر بناتی ہے؟

برطانیہ کا ایک بہت ہی مشہور بائیو بینک ہے جہاں طب کے حوالے سے بہت زیادہ ڈیٹا موجود ہے اسی  ڈیٹا بیس میں حال ہی میں ایک 181990 افراد نے شرکت کی جن کی اوسط عمر71 برس تھی ان میں 57 فیصد خواتین تھی۔ اس تحقیق کا مقصد یہ جاننا تھاکہ کون سی بنیادی غذائیں ہمارے دماغ اور اعصاب کے لیے بہتر ثابت ہوسکتی ہیں۔

اگرچہ اس حوالے سے ہمیں تھوڑی بہت معلومات ضرور ہیں جیسے کہ پھل، سبزیاں، پروٹین سے بھرپور غذائیں جبکہ نشاستہ دار اور میٹھی غذاؤں کو کم استعمال دماغی صحت کو بہتر بناتا ہے۔

واضح رہے کہ تمام شرکاء سے ان کی جسمانی صحت کے ساتھ دماغی صحت کے بارے میں دریافت کیا گیا۔ مثلاً الزائمر، پارکنسنز کی بیماری، بائی پولر ڈس آرڈر، شیزوفرینیا، ڈپریشن، خودکشی کی کوشش اور قلبی امراض، پھر ان تمام شرکاء کے مختلف بلڈ ٹیسٹ کیے گئے تاکہ ان میں لپڈز اور امائنو ایسڈ سے لے کر سرخ اور سفید خون کے خلیوں کی تعداد اور سوزش کو دیکھا جاسکے۔

ماہرین کے مطابق ایسے تمام شرکاء جنہوں نے سبزیوں اور پھلوں کے ساتھ مچھلی اور لین پروٹین کو غذا میں شامل رکھا واضح رہے کہ لین پروٹین ہلکے قسم کے گوشت پر مشتمل ہوتے ہیں جس میں سرخ گوشت شامل نہیں ہوتا ان میں ڈپریشن، اینزائیٹی اور یاداشت کے دیگر مسائل یا نفسیاتی مسائل کم تھے اور ان کا اکتسابی یا کوگنیٹو فنکشن بھی بہت بہتر تھا اسی طرح دماغ کے اندر جو بھورا مادہ جسے گرے میٹر کہاجاتا ہے وہ بھی متوازن غذا کھانے والوں میں زیادہ دیکھا گیا۔

Advertisement

اگرآپ بھی اپنے دماغ کو تادیر توانا اور بہتر رکھنا چاہتے ہیں توگوشت، مچھلی، پھل اور سبزیوں کو ایک خاص مقدار میں ضرور شامل رکھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر