آج ہم آپکو بتائیں گے کہ والدین میں الیکٹرونک (ای) سگریٹ کا بڑھتا ہوا استعمال بچوں کو کونسی خطرناک بیماری میں مبتلا کرسکتا ہے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ماں یا باپ میں سے کسی ایک کا گھر کے اندر الیکٹرونک سگریٹ پینا اُن کے بچوں میں جِلد کی سوزش یا ایگزیما کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

جی ہاں، اس تحقیق میں ماہرین نے 35 ہزار امریکی گھرانوں کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی۔
ماہرین نے اس تحقیق میں شامل والدین سے پوچھا کہ ان کے بچوں میں کبھی ایگزیما کی تشخیص ہوئی ہے اور ان سے ای سگریٹس کے استعمال کی تفصیلات بھی حاصل کی گئیں۔
تحقیق سے معلوم ہوا کہ اگر گھر میں ماں یا باپ میں سے کوئی ای سگریٹ کا استعمال کرتا ہے تو بچوں میں ایگزیما کا خطرہ 24 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
خیال رہے کہ جِلد کے ایگزیما سے ہاتھ یا پاؤں کی جِلد سرخ ہو جاتی ہے اور ان پر باریک دانے پیدا ہو جاتے ہیں جن میں شدید خارش اور جلن ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ ای سگریٹ کا استعمال بچوں میں جِلدی مسائل کا باعث بنتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ای سگریٹ سے خارج ہونے والے زہریلے کیمیکلز سے بچوں کی جِلد میں تبدیلیاں آتی ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
