Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوعمری میں ہائی بلڈ پریشر امراض قلب کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق

Now Reading:

نوعمری میں ہائی بلڈ پریشر امراض قلب کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق
نوعمری میں ہائی بلڈ پریشر امراض قلب کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق

نوعمری میں ہائی بلڈ پریشر امراض قلب کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق

نوجوانوں میں اکثر بلد پریشر کا معمول سے زیادہ رہنا انہیں مستقبل میں امراض قلب میں مبتلا کرسکتا ہے یہ بات ایک نئی تحقیق کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔

مشہورویب سائٹ نیوز میڈیکل ڈاٹ نیٹ میں حال ہی میں تجزیہ شائع ہوا ہے جس کے اندر سائنسدانوں نے اس خطرے کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر جوانی کے اندر آپ کا بلڈ پریشر معمول سے زائد رہتا ہے اور یہ شکایت ایک مرض کی طرح ہے  تو ایسے افراد میں امراض قلب میں مبتلا ہونے کا خطرہ چار گنا بڑھ سکتا ہے، اسی طرح فالج میں مبتلا ہونے کے خطرے میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

یہ نئی تحقیق میک ماسٹر یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کی ہے اور اس تحقیق کو3 سے 6 مئی تک ٹورینٹو میں ہونے والی پیڈیاٹرک اکیڈمی سوسائٹیز کی میٹنگ میں پیش کیا گیا۔

اس تحقیق میں جو سب سے خطرناک بات سامنے آئی ہے وہ بچوں میں بلڈ پریشر کا بڑھنا ہے۔ کیونکہ اس  تحقیق میں بچوں اور نوعمریعنی نوجوانی کے طرف بڑھتے ہوئے بچوں کو بھی شامل کیا گیا تھا۔ پوری دنیا میں ہی بچے جو تھوڑی سی بلوغت کی طرف جاتے ہیں ان میں ہر 15 بچوں میں سے ایک کسی نہ کسی طرح ہائی بلڈ پریشر یا ہائپر ٹینشن میں مبتلا ہے اور سائنسدانوں کی جانب سے ابھی تک اس کی وجوہات جاننے کے لیے کوئی کام نہیں کیا گیا۔

یہی وجہ ہے کہ1996  سے  2021  تک جاری رہنے والی اس تحقیق میں 25605  نوعمر اور نوبالغوں کو شامل کیا گیا تھا اور 13 برس تک یہ فالواپ جاری رہا۔ اس دوران ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا نوجوان لڑکے اور لڑکیوں میں ایسے نوجوان جنہیں ہائی بلڈ پریشر نہیں تھا کی نسبت ہارٹ اٹیک، فالج، ہارٹ فیل یا کارڈیک سرجری کا سامنا کرنے کا خطرہ دو سے چار گنا زیادہ تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ سائنسدانوں نے ہائی بلڈ پریشر کو کئی امراض کی جڑ یا بنیادی وجہ قرار دیا ہے ان میں فالج اور امراض قلب سر فہرست ہیں تاہم اس کے ساتھ گردوں کے امراض کی بھی ایک اہم اور بڑی وجہ بھی ہائی بلڈ پریشر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے چھوٹے بچوں کا اوائل عمر میں ہی ان کے بلڈ پریشر کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر