Advertisement
Advertisement
Advertisement

موسم گرما میں جلد کی حفاظت میں مدد گار 5 آسان ترین طریقے

Now Reading:

موسم گرما میں جلد کی حفاظت میں مدد گار 5 آسان ترین طریقے
موسم گرما میں جلد کی حفاظت میں مدد گار 5 آسان ترین طریقے

موسم گرما میں جلد کی حفاظت میں مدد گار 5 آسان ترین طریقے

موسم گرما میں سورج کی شعاعیں اپنے آب وتاب سے چمکتی ہیں اور چمکیلی دھوپ جہاں آپ کے دن کو روشن کرتی ہیں وہی ان کا زیادہ سامنا جلد کو کئی طرح سے نقصان پہنچاتا ہے۔ان میں جلد کی رنگت کو خراب ہونا، جھریوں کا نمودار ہونا، جھائیاں اور عمر رسیدگی میں تیزی سے اضافہ شامل ہیں۔

سی آر ای او کلینک کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عمر تلو کا کہنا ہے کہ سورج کی وجہ سے جلد کو پہنچنے والے نقصانات میں جلد کے فائبر، کولیجن اور ایلسٹن میں کمی ہے جو جھریوں کا بنیادی سبب ہے۔ جلد جسم کا سب سے بڑا عضو ہے اس لیے ضروری ہے کہ اس کا خیال رکھا جائے۔ ایسے بہت سے کم قیمت طریقے ہیں جو جلد کو سورج کی مضر شعاعوں سے تحفظ فراہم کر کے جلد کو صحت مند رکھتے ہیں۔

ایلوویرا جیل

ایلوویرا کی افادیت  سے کون واقف نہیں یہ آپ کی جلد کو کسی سن اسکرین سے زیادہ تحفظ فراہم کرتا ہے۔ عام سن اسکرین سورج کی شاعوں سے تو تحفظ دے سکتے ہیں لیکن یہ دھوپ سے ہونے والی جلن سے نہیں بچاتے۔

Advertisement

سورج کی جلن اس وقت ہوتی ہے جب یو وی شعاعیں جلد کے خلیوں کے اندر موجود ڈی این اے کو نقصان پہنچاتی ہیں، جو سوزش کا سبب بننے والے پروٹین کے اخراج کو متحرک کرتی ہے۔ تاہم ایلویرا جیل یہ دونوں کام کم خرچ ہونے کے باوجود بہتر طور پر کرتا ہے۔ اس میں ٹھنڈک کی ناقابل یقین خصوصیات ہیں جو لالی اور سوزش کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔

سن اسکرین کی قسم

سن اسکرین کو احیتاط سے لگانے سے کہیں زیادہ یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کا سن اسکرین کس قسم کا ہے۔ ڈاکٹر ٹیلو کا کہنا ہے کہ سورج کی مضر شعاعوں سے بچانے کے لیے ضروری ہے ایس پی ایف 30 یا اس سے زیادہ کے ساتھ ایک وسیع اسپیکٹرم سن اسکرین یو وی اے اور یو ای بی دونوں پروٹیکشن پر مشتمل ہو استعمال کیا جائے۔

اس کے علاوہ، اگر آپ اپنے سن اسکرین کو بطور موئسچرائزر بھی استعمال کرتے ہیں تو ایسا سن اسکرین استعمال کیا جائے جس میں ہائیلورونک ایسڈ، سیرامائڈز، نیاسینامائیڈ اور گلیسرین شامل ہوں۔یہ جلد کو ہائیڈریٹ کرنے اور اس کی قدرتی نمی کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

اینٹی آکسیڈینٹ

چاہے یہ آپ کی اسکن کیئر مصنوعات میں اینٹی آکسیڈیٹس ہوں یا نہیں ہو آپ اپنی غذا میں اسے ضرور شامل رکھیں، واضح رہے کہ اینٹی آکسیڈنٹس جلد کے بہترین دوست ہیں۔ جلد کی دیکھ بھال کرنے والی مصنوعات میں وٹامن سی، وٹامن ای، ریسویراٹرول، یا گرین ٹی کے عرق جیسے اینٹی آکسیڈینٹ سیرم ضرور شامل رکھیں، جو آزاد ریڈیکلز سے لڑنے اور آکسیڈیٹو تناؤ کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

Advertisement

اس کے علاوہ اسے غذا سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے جو آپ کی جلد کو اندر سے صحت مند رکھے گا۔ ڈارک چاکلیٹ، گہرے سبز رنگ کی سبزیاں جیسے بروکولی اور پالک، اور جامنی رنگ جیسے بلیوبیری والی غذاؤں کا رخ کریں۔

پگمنٹیشن

سورج کی شعاعوں سے ایک طویل مدتی نقصان جلد پر مختلف داغوں کا نمودار ہونا ہے جسے پگمنٹیشن کہا جاتا ہے۔ یہ پگمنٹیشن بہت سے لوگوں کے لیے جلد کا سب سے اہم مسئلہ ہے کیونکہ جلد کا ناہموار رنگ بڑھاپے کا سبب بن سکتا ہے۔

یو وی اے شعاعٰں جب جلد میں گہرائی تک داخل ہوجاتی ہیں تو پگمنٹیشن کا سبب بنتی ہیں۔ یہ شعاعیں میلانوسائٹس جو کہ ایسے سیاہ خلیے ہیں جو ہماری حفاظت کے لیے موجود ہیں کو متحرک کرتی ہیں اس طرح وہ زیادہ نظر آنے لگتے ہیں۔

تاہم پگمنٹیشن دائمی نہیں ہوتا سورج کی روشنی سے بچنے پر یہ از خود ختم ہوجاتے ہیں۔ پگمنٹیشن سے بچنے کے لیے ضروری ہے ایسی مصنوعات استعمال کی جائیں جن میں ہیکسیلریسورسینول، وٹامن سی، ریٹینول یا نیاسینامائیڈ شامل ہوں۔ یہ پگمنٹیشن کو کم کرنے اور اسے مزید بڑھنے کے روکنے میں مدد دیتے ہیں۔

Advertisement

بہتر ہاضمہ

جیسا آپ کھاتے ہیں ویسا ہی نظر آتے ہیں تاہم اگر اچھی غذا کھائی جائے اور وہ بہتر طریقے سے ہضم نہیں ہوں تو وہ آپ کی جلد کے ساتھ آپ کی مجموعی صحت کو متاثر کرتی ہے۔ پروبائیوٹکس نہ صرف آنتوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں بلکہ جلد کے لیے بھی خاصے مفید ثابت ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ جلد کا اپنا مائیکرو بایوم ہے اورصحت مند رہنے کے لیے ضروری ہیں کہ اچھے اور برے دونوں مائیکرو بایوم ہوں۔پروبائیوٹکس زندہ بیکٹیریا ہوتے ہیں جو آنتوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق پروبائیوٹکس یووی شعاعوں کی وجہ سے جلد کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے میں بھی مدد کر سکتے ہیں، کیونکہ ممکنہ طور پر  جلد کی صحت کا تعلق آنتوں سے ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر