Advertisement
Advertisement
Advertisement

روزانہ ایک چمچ شہد کھانے کے یہ حیران کُن فوائد جان لیں!

Now Reading:

روزانہ ایک چمچ شہد کھانے کے یہ حیران کُن فوائد جان لیں!

روزانہ ایک چمچ شہد کھانے کے یہ حیران کُن فوائد جان لیں!

آج ہم آپکو روزانہ صرف ایک چمچ شہد کھانے کے حیران کُن فوائد بتائیں گے۔

ذیابیطس کو کنٹرول کرنا

شہد ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے، اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس سے ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے جبکہ خون میں شکر کی مقدار بھی گھٹ جاتی ہے۔

اس کے استعمال سے خون میں چکنائی اور ایسے پروٹینز کی سطح میں بھی کمی آتی ہے جو بلڈ شوگر میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔

دل کی صحت بہتر کرے

Advertisement

شہد میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس سے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے اور ہارٹ فیلیئر کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔

اس کے استعمال سے خون میں پلیٹلیٹس کی کلاٹ بننے کی صلاحیت میں کمی آتی ہے جس سے ہارٹ فیلیئر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

کھانسی دور کرے

شہد کے استعمال سے سانس کی نالیوں کو فائدہ ہوتا ہے جس سے دمہ اور کھانسی کی شدت سے ریلیف ملتا ہے۔

اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور

عمر بڑھنے کے ساتھ ہمارے جسم میں ایسے مالیکیولز کی تعداد بڑھ جاتی ہے جو صحت کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں اور خلیات کے افعال متاثر کرتے ہیں۔

Advertisement

شہد اور دیگر اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور غذاؤں کے استعمال سے ان مالیکیولز کی روک تھام میں مدد ملتی ہے اور دائمی امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔

جسمانی کارکردگی بہتر کرے

جسمانی سرگرمیوں کے دوران شہد کی معمولی مقدار کے استعمال سے کارکردگی بہتر ہو جاتی ہے۔

نظامِ ہاضمہ کے لئے مفید

شہد میں موجود اجزا سے نظامِ ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور مختلف اجزا جیسے کاربوہائیڈریٹس آسانی سے جسم میں جذب ہو جاتے ہیں۔

شہد میں موجود شکر براہ راست خون میں جذب ہو جاتی ہے اور اسے ہضم کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی جس کے باعث جسمانی توانائی میں فوری اضافہ ہوتا ہے۔

Advertisement

اس میں پری بائیوٹیکس کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور پری بائیوٹیکس سے معدے میں موجود صحت کے لیے مفید بیکٹریا کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔

شفاف جِلد

شہد میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس جسم سے زہریلے مواد کے اخراج میں مدد فراہم کرتے ہیں، جبکہ اس کی جراثیم کش خصوصیات جِلد کو شفاف اور بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر