
کن لوگوں کو چکوترہ کھانے سے گریز کرنا چاہئے؟
چکوترہ ترش ذائقہ لیے ایک انتہائی صحت بخش پھل ہے، اس میں اینٹی آکسیڈنٹس، پوٹاشیم اور فائبر کثیر مقدار میں موجود ہوتے ہیں، جو آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں تاہم یہ پھل کچھ لوگوں کے لیے فائدے کے بجائے نقصان کا باعث بنتا ہے تاہم پہلے اس کے فائدے جان لیتے ہیں۔
رجسٹرڈ غذائی ماہر ایرن پیلنسکی ویڈ کا چکوترہ کے حوالے سے کہنا ہے کہ گریپ فروٹ میں پائے جانے والے صحت بخش غذائی اجزاء کے ساتھ اس کا گلائیسیمک انڈیکس بھی کم ہوتا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اس پھل سے بلڈ شوگر میں اضافے کا امکان کم ہوتا ہے یہاں پر اس پھل کے دیگر اجزاء کے فوائد پیش کیے جارہے ہیں۔
فائبر
چکوترہ میں فائبر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو صحت کے لیے متعدد فوائد پیش کرتا ہے۔یہ قبض کو دور کرنے، بیکٹیریا کی نشوونما کوبہتر بنانے، مضر صحت کولیسٹرول کو منظم کرنے کے ساتھ دیر تک پیٹ بھرے کا احساس دلاتا ہے اس طرح آپ بے وقت کی بھوک سے بچے رہتے ہیں جو وزن بڑھنا کا بنیادی سبب ہے۔ فائبر جسم میں اندرونی سوزش کو کم کرکے آنتوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے جس کا اثر قلب سے لے کر آپ کی مجموعی صحت پر پڑتا ہے۔
وٹامن سی سے بھرپور
ایک درمیانے سائز کا گریپ فروٹ آپ کو وٹامن سی کی روزانہ کی تجویز کردہ مقدار کا 100 فیصد فراہم کرتا ہے۔وٹامن سی ایک اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے اور جھریوں سے نجات کے لیے کولیجن کی پیداوار کو بڑھاتا ہے۔
ہائیڈریٹ رکھتا ہے
چکوترے میں پانی کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ یہ جلد کی چمک بڑھانے کے لیے بھی کافی شہرت رکھتا ہے۔
چکوترا کن لوگوں کو نہیں کھانا چاہیے؟
تمام ہی ترش پھلوں میں ایسڈ پایا جاتا ہے اسی طرح چکوترہ بھی قدرے تیزابیت رکھتا ہے اس لیے یہ ہاضمے کے مسائل جیسے معدے کی بیماری میں مبتلا افراد میں علامات کو بڑھا سکتا ہے۔
ایسے تمام افراد جو معدے کی اندرونی سطح میں سوزش میں مبتلا ہیں، جسے گیسٹرائٹس یا السر کہاجاتا ہے انہیں بھی اس پھل سے گریز کرنا چاہئے۔
چکوترا بعض دواؤں کے ساتھ تعامل کر کے ان کے اثرات کو کم کر سکتا ہے یہ ادویات کو توڑنے میں مدد دینے والے انزائم متاثر کرسکتا ہے۔ ان میں کولیسٹرول، الرجی، بلڈ پریشر کو کم کرنے والی ادویات شامل ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News