
ٹائپ 2 ذیابیطس سے بچنے کے لیے ان اناج کو خوراک کا حصہ بنائیں
امریکا میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق جو، بھورے چاول اور باجرے کا استعمال ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا افراد کے لیے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔
زمانہ قدیم سے استعمال ہونے والے تمام ہی اناج اپنی غذائیت کی بنا پر صحت بخش قرار دیئے جاتے ہیں۔ ان میں فائبر اور پروٹین کثیر مقدار موجود ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ سفید آٹے اور سفید چاول سے کئی گنا بہتر ہیں۔
اس قسم کے اناج میں موجود فائبر دیر سے ہضم ہوتا ہے جس سے خون میں شوگر کی سطح بڑھنے سے محفوظ رہتی ہے اور ہائی بلڈ شوگر ذیابیطس کی بنیادی علامت ہے۔
نیویارک میں کی جانے والی اس تحقیق میں 29 مطالعات کا تجزیہ کیا گیا، جس میں کل 1,809 شرکاء شامل تھے، نتائج کے مطابق ایسے تمام شرکاء جنہوں نے جو، بھورے چاول اور باجرے کو غذا میں شامل رکھا ذیابیطس کا سبب بننے والے بنیادی عوامل جیسے انسولین کی سطح، ناشتے سے پہلے خون میں گلوکوز اور کولیسٹرول میں بہتری دیکھی گئی۔
ایسے شرکاء جنہوں نے جو کا استعمال کیا تھا کہ ان میں کولیسٹرول اور فاسٹنگ یعنی ناشتے سے پہلے نوٹ کی جانے والی خون میں گلوکوز کی سطح میں خاص طور پربہتری نوٹ کی گئی۔
محققین نے نوٹ کیا کہ جو یعنی اوٹ پروٹینز، کاربوہائیڈریٹس، حل پذیر فائبر، فینولک مرکبات اور معدنیات سے بھرپور ہیں۔ واضح رہے کہ فینولک مرکبات ایک طرح کی اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی سوزش خصوصیات رکھتا ہے۔
اسی طرح بھورے چاول کا استعمال کرنے والوں میں بلڈ شوگر کی سطح میں بھی بہتری نوٹ کی گئی۔ تاہم کولیسٹرول پر اس کا زیادہ اثر نہیں ہوا، جبکہ باجرے کا اثر سب سے وزن پر ہوا۔
محققین کا کہنا ہے کہ کیونکہ تجزیہ میں شامل مطالعات اور نمونے محدود سائز کے ہیں اس لیے اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
محققین کے مطابق اس سے قطع نظر کہ آپ کس قسم کے کھانے کو ترجیح دیتے ہیں، اپنی غذا کی آدھی پلیٹ میں ہری سبزیوں کو شامل کریں، چوتھائی پلیٹ میں پودوں پر مبنی پروٹین جیسے پھلیاں اور ایک چوتھائی پلیٹ میں سالم اناج شامل کرکے ایک متوازن غذا کو یقینی بنائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News