
مائیگرین کا سبب بنے والی اس عام سی وجہ سے واقف ہیں؟
مائیگرین کا شمار ان جسمانی درد میں ہوتا ہے جس کا سامنا دنیا کی ایک بڑی آبادی کر رہی ہے مائیگرین جسے درد شقیقہ بھی کہاجاتا ہے، اگر یہ درد مسلسل رہے تو ذہنی امراض کا سبب بھی بن سکتا ہے، وجہ کوئی بھی مائیگرین آپ کے روزمرہ معمولات کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ نیند میں خلل یا بے خوابی آپ کی مجموعی صحت کو بری طرح متاثر کرتی ہے تاہم اگر یہ کیفیت طویل عرصے تک جاری رہے تو مائیگرین ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انسومنیا یا بے خوابی، نیند میں خلل یا 8 گھنٹے سے کم کی نیند سے مائیگرین کا مرض لاحق ہوسکتا ہے اسی طرح مائیگرین کا مرض نیند کی کمی یا خرابی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نیند اور مائیگرین کے درمیان تعلق ماضی کی تحقیق سے ثابت ہوچکا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ مائیگرین کے مریض نہ ہوں تو خراب نیند سے یہ مرض آپ کو لاحق ہوسکتا ہے اور اس سے امکانات بہت بڑھ جاتے ہیں۔ اگرچہ تحقیق میں چوہوں کو بطور ماڈل استعمال کیا گیا تھا تاہم اس کے انسانی اثرات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔
اس تحقیق میں جن چوہوں کی نیند مسلسل خراب کی گئی ان کے دماغ میں مائیگرین جیسے درد کی علامات کو اسکین کے ذریعے نوٹ کیا گیا۔
یہی وجہ ہے کہ سائنسدان عمر کے کسی بھی حصے میں رہنے والے افراد کو اپنی نیند کا بطور خاص خیال رکھنے پر زور دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News