Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ عام سا عمل حیات کو مختصر کرنے والے جین پر مثبت اثر ڈالتا ہے، تحقیق

Now Reading:

یہ عام سا عمل حیات کو مختصر کرنے والے جین پر مثبت اثر ڈالتا ہے، تحقیق
یہ عام سا عمل حیات کو مختصر کرنے والے جین پر مثبت اثر ڈالتا ہے، تحقیق

یہ عام سا عمل حیات کو مختصر کرنے والے جین پر مثبت اثر ڈالتا ہے، تحقیق

یہ امید افزاء خبر طب کی دنیا سے آئی ہے جس کے مطابق صحت مند طرز زندگی حیات کو مختصر کرنے والے جین پر نہ صرف مثبت اثر ڈالتی ہے بلکہ یہ آپ کی عمر میں 5 برس تک اضافہ بھی کرتی ہے۔

واضح رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا مطالعہ ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ صحت مند طرز زندگی کی پیروی آپ کی زندگی کو پانچ سال تک بڑھا سکتی ہے۔ محققین کے مطابق صحت مند طرز زندگی جس میں ورزش کرنا، صحت مند اور متوازن غذا کا استعمال،  کافی نیند لینا اور تمباکو نوشی نہ کرنا شامل ہیں، یہ حیات کو مختصر کرنے والے جین سے مرنے کے خطرے کو 62 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔

محققین نے مزید یہ بھی کہا کہ جن لوگوں کے ڈی این اے کی بنیاد پر جلد مرنے کا امکان دیگر کی نسبت پانچ گنا زیادہ ہے وہ بھی ان امکانات کو کم کر سکتے ہیں۔

چین کی ژیجیانگ یونیورسٹی کے ڈاکٹر زیلونگ بیان کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جن میں جینیاتی طور پر مرنے کا زیادہ خطرہ ہے وہ 40 برس کی عمر میں بھی صحت مند طرز زندگی کو اپنا کر اپنی عمر میں تقریباً 5.22 برس کا اضافہ کر سکتے ہیں۔

Advertisement

طویل زندگی کے لیے ایک بہترین طرز زندگی کا جو مجموعہ ہے اس میں تمباکو نوشی نہ کرنا، باقاعدہ جسمانی سرگرمیاں انجام دینا، مناسب نیند کا دورانیہ، اور صحت مند غذا شامل ہے۔

سابقہ تحقیق کے مطابق صحت مند طرز زندگی جیسے لمبے دورانیے کی ورزش، نیند اور صحت بخش خوراک کا استعمال جبکہ الکحل، سگریٹ اور غیر صحت بخش غذاؤں سے پرہیز، لمبی عمر کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے۔ جبکہ یہ بات اپنی جگہ ثابت ہوچکی ہے کہ کچھ لوگوں میں جنیاتی طور جلد مرنے کا زیادہ خطرہ موجود ہوتا ہے۔

تاہم اس نئی تحقیق میں پہلی بار یہ دیکھا گیا ہے کہ طرز زندگی کے عوامل جینیاتی خطرے کو کس حد تک کم کر سکتے ہیں۔

اس تحقیق میں محققین نے یوکے بایو بینک کے 353,742 افراد کا 13 برس تک جائزہ لیا، اس دوران 24,239 اموات ہوئیں۔ نتائج کے مطابق ایسے تمام افراد جن میں جنیاتی طور مرنے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے ان میں کم جینیاتی خطرے والے افراد کے مقابلے میں جلد موت کا خطرہ 21 فیصد زیادہ ہوتا ہے، چاہے ان کا طرز زندگی کچھ بھی ہو۔

دریں اثنا، غیر صحت مند طرز زندگی کے حامل افراد کے جینیاتی خطرے سے قطع نظر، جلد موت کے امکانات 78 فیصد بڑھ جاتے ہیں۔ غیر صحت مند طرز زندگی اور کم عمر والے جین دونوں طویل عمر والے جینز اور صحت مند طرز زندگی والے لوگوں کے مقابلے میں جلد موت کے خطرے کو دوگنا سے بھی زیادہ کر دیتے ہیں۔

یہ نئی تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ جینیاتی عوامل کے باوجود، متوازن غذائیت سے بھرپور خوراک کھانے اور فعال رہنے سمیت صحت مند طرز زندگی اپنانا، طویل عرصے تک زندہ رہنے میں مدد دے سکتا ہے۔ اور یہ آپ کی زندگی میں پانچ برس سے زیادہ کا اضافہ کر سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر