
کھانے کے بعد چہل قدمی کرنا صحت کے لیے مفید ہے یا مضر، ماہرین کیا کہتے ہیں؟
چہل قدمی کبھی بھی کی جائے افادیت رکھتی تاہم کھانے کے بعد چہل قدمی کتنی مفید ثابت ہوتی ہے اس کے لیے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ آنتوں کے افعال کیسے کام کرتے ہیں۔
ڈاکٹر نیٹ ووڈ، جوکہ ایک معالج اور ییل اسکول آف میڈیسن کے ایک انسٹرکٹر ہیں کا کہنا ہے کہ خوراک منہ سے سفر کرتے ہوئے جس طرح آگے بڑھتی ہے یہاں تک کہ آنت کے راستے سے گزر کر جسم سے باہر خارج ہوتی ہے یہ پریسیلیسز کے ذریعے عمل میں آتا ہے اس طریقے میں غذائی نالی سے لے کر آنت کی اندرونی سطح کے عضلات مسلسل خوارک کو آگے دھکیلتے ہیں۔
ووڈ کا کہنا ہے کہ جسمانی سرگرمی پریسیلیسز کو متحرک کرتی ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ جتنا زیادہ متحرک رہتے ہیں جیسے چلتے ہیں یا ورزش کرتے ہیں اتناہی پریسیلیسز مؤثر طریقے سےکام کرتا ہے۔
چسمانی سرگرمی معدے کے پٹھوں کو متحرک کرکے پیٹ کے خالی کرنے کے عمل کو تیز کرنے، آنتوں کی نالی کے ذریعے غذائی آمدورفت کو بہتر بنانے اور نظام ہاضمہ کے ذریعے گیس اور فضلہ کی صفائی کو فروغ دینے میں مدد دیتی ہے یہ اپھارہ اور قبض کو روکنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں۔
جب آپ کھانے کے بعد چہل قدمی یا کوئی اور جسمانی سرگرمی کرتے ہیں تو اس طرح گیس کے اخراج میں مدد ملتی ہے چلنے سے جی آئی ٹریکٹ پر دباؤ بڑھتا جس سے پٹھوں کی کھنچائی کم ہوتی ہے، اور یہ پیٹ بھرے یا پھولے ہوئے احساس کو کم کرتا ہے۔
کھانے کے بعد چلنے کا واحد فائدہ ہاضمہ نہیں ہے
ڈاکٹر علی خان، جوکہ گیسٹرو ہیلتھ کے معدے کے ماہر ہیں کہتے ہیں کہ نہ صرف کھانے کے بعد چہل قدمی ہاضمے میں مدد دیتی ہے بلکہ یہ خون میں شکر کو منظم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔ بلڈ شوگر کو منظم کرنے سے مراد خون کے دھارے میں گلوکوز کی مستحکم سطح کو برقرار رکھنا ہے۔
یہ خون میں شوگر کی سطح میں اضافے کو روکنے اور انسولین کی معمول کی سطح کو برقرار رکھنے مدد دے کر ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتی ہے۔
چہل قدمی سے ذہنی صحت بھی بہتر بناتی ہے جیسے تناؤ کو کم کرنا،کیونکہ تناؤ آنتوں کے افعال کو متاثر کرکے اپھارہ اور گیس جیسی علامات کو بڑھا سکتا ہے، رات کے کھانے کے بعد چہل قدمی کرنے سے تناؤ کی سطح کو کم کرنے، آرام کو فروغ دینے اور ممکنہ طور پر ہاضمے کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔
کیسے شروع کریں؟
بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز کے مطابق ہفتہ بھر میں 150 منٹ کی اعتدال پسند جسمانی سرگرمی کے ساتھ دو دن پٹھوں کو مضبوط کرنے کی سرگرمی کا مشورہ دیتے ہیں۔ جبکہ کھانے کے بعد کی جانے والی چہل قدمی اس 150 منٹ میں شمار ہوسکتی ہے، خاص طور پر اگر آپ تیز رفتاری سے چلتے ہیں۔
ایک بڑی مقدار کا کھانا ختم کرنے کے لیے کھانے کے 60 سے 90 منٹ کے اندر کم از کم چار سے پانچ منٹ ہلکی سے اعتدال پسند کی چہل قدمی ضرور انجام دیں۔اس سے کھانے کے بعد آنتوں کو حرکت میں لانے میں مدد ملے گی۔
کم عمری سے ہی فعال اور ایک صحت مند طرز زندگی اپنانے سے موٹاپا، امراض قلب، ذیابیطس اور فالج جیسی دائمی بیماریوں کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News