Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ عام سی غذائیں کولیجن کو بڑھانے میں جادوئی اثر رکھتے ہیں

Now Reading:

یہ عام سی غذائیں کولیجن کو بڑھانے میں جادوئی اثر رکھتے ہیں
یہ عام سی غذائیں کولیجن کو بڑھانے میں جادوئی اثر رکھتے ہیں

یہ عام سی غذائیں کولیجن کو بڑھانے میں جادوئی اثر رکھتے ہیں

کولیجن ایک پروٹین جو جلد، ہڈیوں اور جوڑنے والی بافتوں کی ساخت اور ان کےکام میں اہم کردارادا کرتا ہے۔ کولیجن آپ کے جسم کے پروٹین کا 30 فیصد حصہ بناتا ہے، یہ پروٹین جلد کے بنیادی تعمیراتی بلاکس میں سے ایک ہے۔

 یہ جسم کو اندرسے طاقت اور ایک مخصوص ساخت فراہم کرتا ہے۔ یہ کنیکٹیو ٹشو کا ایک لازمی جزو ہے اور جسم کے خلیوں کو ایک ساتھ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ جلد کی لچک کا بھی ضامن ہے

عمر بڑھنے کے ساتھ جسم میں کو لیجن بنانے کی رفتار کم ہونا شروع ہوجاتی ہے جس کے نتیجے جلد سمیت  جسم کے تمام ہی اعضاء متاثر ہونے لگتے ہیں اسی لیے عمر رسیدگی کے اثرات جیسے جھریاں چہرے پر تیزی سے نمودار ہونے لگتی ہے۔ تاہم کولیجن سے بھرپور غذاؤں اور سپلیمنٹس کے استعمال سے  عمر رسیدگی کے اثرات کو کم کیا جاسکتاہے۔

یہاں پر ایسی ہی غذاؤں کا ذکر جارہا ہے جو کولیجن کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں

ہڈیوں کا شوربہ

Advertisement

جانوروں کی ہڈیوں میں کولیجن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور جب ہڈیاں پانی میں ابل جاتی ہیں تو کولیجن ٹوٹ کر جلیٹن بن جاتا ہے اور جسم سے زیادہ آسانی سے جذب ہو جاتا ہے۔

مچھلی

مچھلی میں کولیجن کی ایک قسم ہوتی ہے جسے میرین کولیجن کہاجاتا ہے۔ میرین کولیجن میں ٹائپ I کولیجن نامی ایک مرکب ہوتا ہے جو جلد، ہڈیوں اور بافتوں کی صحت کے لیے خاص طور پر فائدہ مند ہے۔کولیجن زیادہ تر مچھلی کی جلد میں پایا جاتا ہے۔

چکن

Advertisement

مرغی کا گوشت کولیجن کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے یہ گٹھیا اور جوڑوں کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے تاہم چکن کی جلد کھانے سے آپ کو زیادہ کولیجن ملے گا۔

گائے کا گوشت

بیف کولیجن جسے بوائین کولیجن بھی کہا جاتا ہے اس میں ٹائپ I اور ٹائپ II دونوں طرح کے کولیجن موجود ہوتا ہے جو جلد، دانتوں، ہڈیوں اور جوڑنے والے بافتوں کو صحت مند رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ جبکہ اسٹیک کولیجن کا ایک بہت بڑا اور مؤثر ذریعہ ہے۔

انڈے کی سفیدی

Advertisement

انڈے کی سفیدی میں پرولین نامی امینو ایسڈ پایاجاتا ہے ہوتا ہے جو جسم میں کولیجن کو بنانے مدد دیتا ہے۔

پھل

ترش پھل اور بیریاں دونوں ہی جسم میں کولیجن بنانے میں مدد دیتی ہیں اس کی وجہ ہے کہ ان میں وٹامن سے کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے جو جسم میں کولیجن بنانے میں مدد کرتا ہے۔

لہسن

Advertisement

لہسن میں سلفر نامی جز پایا جاتا ہے جو جسم نہ صرف کولیجن بنانے میں مدد کرتا ہے یہ اسے جسم میں ٹوٹنے سے بھی روکتا ہے، اس کے علاوہ لہسن میں موجود کچھ اجزاء جیسے لپڈ ایسڈ جو کسی بھی خراب کولیجن کے ریشوں کو دوبارہ بنانے میں مدد کرتے ہیں۔

ڈیری مصنوعات

دودھ کی مصنوعات میں کولیجن نہیں ہوتا ہے لیکن ان میں دو امینو ایسڈ پرولین اور گلائسین موجود ہوتا ہے جو کولیجن کے مالیکیول بنانے میں مدد کرتے ہیں۔

کاجو

Advertisement

کاجو میں بھی کولیجن نہیں پایا جاتا تاہم ان میں معدنی تانبا موجود ہوتا ہے جو جسم کو کولیجن اور ایلسٹن بنانے میں مدد کرتا ہے۔ ایلسٹین جلد کو طاقت اور لچک دونوں فراہم کرتا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر