
کیا قبض کا مرض دل کے افعال کو متاثر کرتا ہے؟
قبض کوام الامراض کہا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ معدے کی صحت آپ کے جسم پر حیران کن اثر ڈالتی ہے، ایک نئی تحقیق کے مطابق قبض عام مگر نظرانداز کیا جانے والا ایک ایسا عنصرہے جو امراض قلب بشمول دل کے دورے، ہارٹ فیلئریا فالج کے امکانات کو بڑھا سکتا ہے۔
قبض کے دل پر اثرات جاننے کے لیے آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی میں ایک تحقیق کی گئی، جس میں برطانیہ کے بایو بینک کے 400,000 سے زیادہ افراد کے صحت کے ڈیٹا جا تجزیہ کیا گیا۔
تحقیق کے نتائج کے مطابق، قبض کے مرض میں مبتلا افراد میں امراض قلب کا دو سے تین گنا زیادہ سامنا کرتے ہیں بہ نسبت ایسے افراد کے جنہیں قبض کامرض لاحق نہیں۔
بلڈ پریشر بھی اس خطرے کو بڑھا دیتا ہے، اس تجزیہ میں شامل ایسے افراد جن دونوں ہائی بلڈ پریشر اورقبض تھا، امراض قلب ہونے کا 34 فیصد زیادہ امکان تھا۔
موناش کی میڈیکل محقق فرانسین مارکیس کا کہنا ہے کہ امراض قلب کے عام عوامل جیسے کہ ہائی بلڈ پریشر، موٹاپا اور سگریٹ نوشی کو طویل عرصے سے دل کی بیماریوں کے لیے اہم محرکات کے طورجانا جاتا ہے، یہ عوامل تنہا کسی دل کے بڑے مرض وضاحت نہیں کرتے، تاہم یہ تحقیق قبض کے اضافی خطرے کے عوامل کے طورآگاہ کرتی ہے اور پریشان کن نتائج ظاہر کرتی ہے۔
یو کے بایو بینک کی نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ قبض واقعی ایک نظر انداز کیا جانے والا لیکن خطرے کا فیکٹر ہے جو ہائی بلڈ پریشر اورامراض قلب کا سبب بنتا ہے۔
تاہم اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ یہ سمجھا جا سکے کہ دائمی قبض طویل مدت میں قلبی نظام پر کیسے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News