یہ اسکرب لگائیں، صرف 5 منٹ میں بلیک ہیڈز سے نجات پائیں
چہرہ شخصیت کا آئینہ ہے اسی لیے چہرے کی جلد کی صحت اور حفاظت کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہے، یوں تو جلد کے کئی مسائل ایسے ہیں جن سے چہرہ اپنی دلکشی کو کھونے لگتا ہے ان ہی میں بلیک ہیڈز بھی شامل ہیں۔
بلیک ہیڈز جلد کا ایک بہت ہی عام مسئلہ ہیں، جس کی وجہ سے خواتین کی بڑی تعداد پریشان رہتی ہیں، یہ اکثر ناک اور ٹھوڑی پر ظاہر ہوتے ہیں جس کی وجہ چہرہ اپنی خوبصورتی کھونے لگتا ہے۔
یہاں پرچاول کے آٹے اور لیموں کے رس سے ایک ایسا اسکرب تیار کرنے کا طریقہ پیش کیا جارہا ہے جو ان بلیک ہیڈز کو صاف کر کے آپ کی جلد کو ایک نئی دلکشی فراہم کرے گا۔
اس اسکرب میں موجود آٰٹا جلد کے کھلے ہوئے مسامات کو بند کرنے جبکہ لیموں کا رس آپ کی جلد کو صاف اور چمکدار بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔
اسکرب بنانے کا طریقہ
اجزاء:
تازہ لیموں کا رس 5 سے 6 قطرے
چاول کا آٹا آدھا چائے کا چمچ
ہدایات:
آدھا چائے کے چمچ میں 5 سے 6 قطرے لیموں کا رس ملائیں اور اچھی طرح مکس کریں، اب اس آمیزے کو اپنے چہرے پر لگاکر ہلکے ہاتھوں سے دائروں کی صورت میں مساج کریں، اس اسکرب کو چند منٹ کے لیے چہرے پر لگا رہنے دیں پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
