
کس رنگ کا سیب کھانا صحت کے لیے مفید ہے؟
سیب ایک انتہائی صحت بخش پھل ہے جو مختلف رنگوں میں سارا سال مارکیٹ میں دستیاب ہوتا ہے۔
تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ سیب کے مختلف رنگ آپ کو منفرد غذائیت فراہم کرتے ہیں تو جانتے ہیں کہ سیب کا کونسا رنگ آپ کے لیے بہتر ہے اور کیوں۔
دو غذائی ماہرین نے سیب پر تحقیق کر کے رنگوں کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کی ہے، تاکہ یہ جانا جا سکے کہ کیا ایک سیب ایک دن میں واقعی ڈاکٹر کو دور رکھتا ہے۔
رنگ کے لحاظ سے سیب سبز، پیلے، سرخ اس کے علاوہ سرخ کے ساتھ سبز اور پیلے ملے جلے رنگ میں پیدا ہوتا ہے۔
اسپرنگر جو کہ ایک رجسٹرڈ غذائی ماہر ہے کا کہنا ہے کہ سیب کئی رنگوں میں آتے ہیں جب غذائیت کی بات آتی ہے تو، سیب کی اقسام کے درمیان فرق عام طور پر کم ہی پایا جاتا ہے۔
تاہم، گہرے سرخ رنگ کے سیب میں ہلکے رنگ کے سیب کی نسبت اکثر اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار زیادہ موجود ہوتی ہے، مجموعی طور پر، سیب غذائی ریشہ، وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس کا ایک بڑا ذریعہ ہوتا ہے۔
دوسرے غذائی ماہر لنڈسے ایڈلر کا کہنا ہے کہ روزانہ ایک سیب ڈاکٹر کو دور رکھتا ہے اس جملے کے پیچھے کچھ حقیقت ضرور ہے۔
سیب امراض قلب، ذیابیطس، کینسر سمیت کئی سنگین بیماریوں سے بچانے میں مدد کر سکتا ہے، سرخ رنگ کے سیب میں اینتھوسیاننز نامی طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتا ہے، جو جسم میں سوزش کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
اسی طرح سبز رنگ کے سیب میں ایک اور اینٹی آکسیڈینٹ کلوروفل موجود ہوتا ہے، کلوروفل پر ابھی تحقیق کی جارہی ہے اور اس کے کینسر کے ٹیومر کے خلاف حفاظتی اثرات ہو سکتے ہیں، اور آخر میں بات کی جائے پیلے رنگ کی تو اس رنگ کے سیب میں کیروٹینائڈز موجود ہوتے ہیں، جو کہ کچھ کینسر اور آنکھوں کی بیماری کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔
اگرچہ سیبوں میں ان کے رنگ سے متعلق زیادہ فرق تو نہیں ہے، تاہم سیب کی مختلف اقسام مختلف غذائی ضروریات کو پورا کر سکتی ہیں۔
لنڈسے ایڈلر کا کہا ہے کہ سبز سیب میں چینی کی مقدار کم اور فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس طرح یہ ان لوگوں کے لیے اچھا انتخاب ہیں جو اپنی چینی کی مقدار کو توازن میں رکھتے ہیں جبکہ یہ آپ کو ہائیڈریٹ رکھنے کے ساتھ بہترین غذائیت بھی فراہم کرتے ہیں۔
اسپرنگر کا کہنا ہے کہ سیب کے فلیوونائڈز اور اینٹی آکسیڈنٹس صحت مند بلڈ شوگر کو برقرار رکھنے میں مددگار ہیں، جبکہ ایک تحقیق کے مطابق جو خواتین روزانہ ایک یا زیادہ سیب کھاتی ہیں ان میں ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں 28 فیصد کم ہوتا ہے جو سیب نہیں کھاتی، سیب آنت اور دل کی صحت کے لیے بھی بہترین ہیں، سیب میں موجود پیکٹین ایک پری بائیوٹک ہے، جو آنتوں کے دوستانہ بیکٹیریا کو خوراک فراہم کرتا ہے، سیب میں موجود غذائی اجزاء بلڈ پریشر کو توازن پر رکھنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ، پوٹاشیم خون کی شریانوں کو آرام دہ حالت میں رکھنے میں مدد دیتا ہے، اس طرح ہائی بلڈ پریشر سے منسلک قلبی پیچیدگیوں کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News