Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماہرین صحت نے بلڈ پریشر کو کم کرنے کا سب سے آسان طریقہ بتادیا

Now Reading:

ماہرین صحت نے بلڈ پریشر کو کم کرنے کا سب سے آسان طریقہ بتادیا
ماہرین صحت نے بلڈ پریشر کو کم کرنے کا سب سے آسان طریقہ بتادیا

ماہرین صحت نے بلڈ پریشر کو کم کرنے کا سب سے آسان طریقہ بتادیا

دنیا بھر کے ماہرین صحت اس بات سے متفق ہیں کہ اگر غذا میں سوڈیم کی مقدار کو کم جائے تو اس سے بلڈ پریشر کو توازن رکھنے میں مدد ملتی ہے، تاہم ایک نئی تحقیق کے مطابق نمک کی مقدار کم کرنے کے بجائے پوٹاشیم کی مقدار بڑھانا زیادہ مؤثر ثابت ہوسکتا ہے۔

دنیا کی تقریباً 30 فیصد آبادی ہائی بلڈ پریشرکے مرض میں مبتلا ہے جو کئی موذی امراض کا سبب ہے۔

اس ضمن میں امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن نے بلڈ پریشر کو کم کرنے کے لیے سوڈیم کی مقدار کم کرنے پر زور دیا ہے اور اسے بلڈ پریشر کا فوری اور آسان حل کے طور پر پیش کیا ہے۔

تاہم، کینیڈا کی یونیورسٹی آف واٹرلو کی نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پوٹاشیم کی مقدار بڑھانے سے بلڈ پریشر پر سوڈیم کو کم کرنے سے زیادہ اثر پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ سستی غذا بلڈ پریشر کو کم، نیند کو بہتر بنا سکتی ہے

Advertisement

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ سوڈیم اور پوٹاشیم دونوں ہی جسم کے لیے اہم الیکٹرولائٹس ہیں جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔ سوڈیم جسم میں پانی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے، اگر جسم میں سوڈیم کی مقدار زیادہ ہو، تو جسم اسی حساب سے پانی کو جسم میں روک لیتا ہے، اس طرح جسم میں خون کی مقدار بڑھ جاتی ہے، جس سے دل کو زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے اور یہی عمل بلڈ پریشرکا بڑھاتا ہے۔

تاہم پوٹاشیم نہ صرف خون کی شریانوں کی اندرونی سطح کو آرام دے کر دل کی فعالیت کوبہتر بناتا ہے، بلکہ یہ اعصاب اور پٹھوں کو بھی پرسکون رکھتا ہے۔

پوٹاشیم گردے کی مدد سے سوڈیم کو پیشاب کے ذریعے جسم سے خارج کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے خون کی شریانوں میں سیال کی مقدار اور دباؤ کم ہوتا ہے،اس طرح بلڈ پریشر کم ہوجاتا ہے پوٹاشیم سے بھرغزا میں کیلے، بروکلی، سبز پتوں والی سبزیاں، پھلیاں، ایواکاڈو شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر