
دار چینی کا استعمال ادویات کی افادیت کم کر سکتا ہے، تحقیق
دارچینی کی افادیت سے کون واقف نہیں اس میں موجود صحت بخش اجزاء آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں تاہم اس میں موجود ایک جز ادویات کی افادیت کو کم کرسکتا ہے۔
دارچینی کا ایک قدیم مصالحہ ہے جسے صدیوں سے نمکین اور میٹھے پکوان میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
دار چینی خون میں شوگرکی سطح کو توازن میں رکھنے، دل کی صحت کو منظم کرنے اور سوزش کو کم کرنے میں مددگار فراہم کرتی ہے، تاہم، یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ یہ جسم میں کس طرح کام کرتی ہے۔
نیشنل سینٹر فار نیچرل پروڈکٹس ریسرچ کے تحت کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق دارچینی میں موجود ایک جز چند ادویات کے اثرات میں خلل کا سبب بن سکتا ہے۔
دارچینی میں موجود سینامالڈہائڈ نامی ایک اہم جزو جسم میں ایسے ریسیپٹرز کو فعال کرتا ہے جومعدے سے ادویات کو خار ج کرنے میں مدد دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ دارچینی کی بڑی مقدار کا استعمال دوائیوں کے اثرات کو کم کر سکتا ہے۔
اس تحقیق کی اہم سائنسدان شبانہ خان نے کہا کہ دارچینی ادویات کی افادیت کم کر کے صحت کو صرف اسی صورت میں متاثر کر سکتی جب اسے زائد مقدار میں سپلیمنٹس کی صورت میں استعمال کیا جائے۔
اسے پکوان یا ہربل چائے میں استعمال کرنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، تاہم اسے سپلیمنٹس کی صورت میں استعمال کرنے گریز کیا جائے تو بہتر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News