Advertisement
Advertisement
Advertisement

وہ عام سی تبدیلیاں جو شہد کے خراب ہونے کی جانب اشارہ کرتی ہیں

Now Reading:

وہ عام سی تبدیلیاں جو شہد کے خراب ہونے کی جانب اشارہ کرتی ہیں
وہ عام سی تبدیلیاں جو شہد کے خراب ہونے کی جانب اشارہ کرتی ہیں

شہد ایک مکمل اور انتہائی صحت بخش غذا ہے جسے صدیوں سے استعمال کیا جارہاہے، اس میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو نہ صرف آپ کی صحت اور جلد کو بہتر بناتے ہیں بلکہ زخموں کو مندمل کرنے میں بھی بے مثال ہے۔

یہ بات کسی حد تک درست ہے خالص شہد ہر جگہ دستیاب نہیں ہوتا اور کہیں سے مل جائے تو لوگ اسے زیادہ مقدار میں خرید لیتے ہیں، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ اس میں کچھ تبدیلیاں ہونے لگتی ہے، جس سے اس کی رنگت اور ذائقہ خراب ہونے لگتا ہے۔

 توجانتے ہیں کہ وہ کون سی تبدیلیاں ہیں جو شہد کے خراب ہونے کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔

قدرتی اور صحیح طریقے سے محفوظ کیا گیا شہد خراب نہیں ہوتا۔ اس کا اندازہ آپ اس بات سے بھی لگاسکتے ہیں ماہرین آثارِ قدیمہ نے مصر کے قدیم مقبروں میں سے ہزاروں سال پرانا شہد دریافت کیا جو ابھی بھی قابل استعمال ہے۔

شہد کے طویل عرصے تک بہتر حالت میں رہنے کی بنیادی وجہ اس کی حیاتیاتی ساخت ہے، شہد میں شوگر کی مقدار زیادہ اور اس کا پی ایچ لیول یعنی تیزابیت انتہائی کم ہوتا ہے، کیونکہ شہد ایک قدرتی عمل کے ذریعے تیار ہوتا ہے اس لیے اس  میں ایسے تمام جراثیم جو خوراک کو خراب کرتے ہیں، زندہ نہیں رہتے، تاہم ان سب کے باوجود شہد کا قدرتی ہونا اور صحیح طریقے سے محفوظ ہوناضروری ہے، تب ہی آپ اسے طویل عرصےتک استعمال کرسکتے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: روزانہ ایک چمچ شہد کھانے کے یہ حیران کُن فوائد جان لیں!

اگرچہ شہد کی معیاد ختم نہیں ہوتی، پھر بھی اس میں وقت کے ساتھ کچھ قدرتی تبدیلیاں جنم لینے لگتی ہیں۔

نیشنل ہنی بورڈ کے مطابق، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شہد  کا رنگا گہرا ہو سکتا ہے، اس کی خوشبو اور ذائقہ کم ہو سکتا ہے یا وہ کرسٹلائز ہو سکتا ہے” اور یہ سب درجہ حرارت کی تبدیلیوں کی وجہ سے ہوتا ہے۔

اگرچہ کچھ لوگوں کو شہد میں ذائقہ اورخوشبو کی تبدیلی بری محسوس ہوتی ہے تاہم اس کا کرسٹلائزیشن کا عمل بلکل نارمل ہے، درحقیقت، یہ اس بات کی علامت ہے کہ شہد اصلی ہے اور پیسچرائز نہیں کیا گیا ہے۔

کرسٹلائزیشن زیادہ تر اصلی شہد میں ہوتی ہے، کیونکہ اس میں قدرتی شکر اور پولن موجود ہوتے ہیں۔ اگر آپ کو کرسٹل پسند نہیں، تو شہد کی بوتل کو تقریباً ایک گھنٹے کے لیے نیم گرم پانی میں رکھ دیں یہ کرسٹل ختم ہو جائیں گے۔
یہ عمل نہ تو شہد کے ذائقے کو تبدیل کرے گا اور نہ ہی اس کی خوشبو کو اور نہ ہی یہ اس بات کی علامت ہے کہ شہد خراب ہو چکا ہے۔

Advertisement

صرف قدرتی، خالص شہد ہی ایسی قدرتی تبدیلیوں سے گزرتا ہے اور ہزاروں سال تک قائم رہ سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر