Advertisement
Advertisement
Advertisement

فروزن تربوز کھائیں، گرمی کو کہیں بائے

Now Reading:

فروزن تربوز کھائیں، گرمی کو کہیں بائے
فروزن تربوز کھائیں، گرمی کو کہیں بائے

موسم گرما اپنے ساتھ کئی پھلوں کی سوغات لے کر آتا ہے انہیں میں تربوز بھی شامل ہیں، تربوز موسم گرما کا ایک بہترین اور صحت بخش پھل ہے،  اسے قدرت نے گرمیوں میں اس لیے پیدا کیا ہے کیونکہ یہ اس موسم میں نہ صرف آپ کی پیاس بجھاتا ہے بلکہ گرمیوں کے امراض سے تحفظ بھی فراہم کرتا ہے۔

اس پھل کی سب سے خاص بات اس میں موجود پانی کی مقدار ہے یعنی تربوز کا تیز گلابی گودا یا پورا پھل بیانوے فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے، اس پانی میں پو ٹاشیم کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے، پوٹاشیم اس پانی کو جسم کے اندر نہ صرف برقرار رکھتا ہے، بلکہ آپ کی پیاس بھی بجھاتا ہے اور اس کے ساتھ یہ پانی جسم کے ہر خلیے تک جو نمی درکار ہوتی ہے وہ بھی فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وہ نشانیاں جو میٹھے اور سرخ تربوز کی خریداری کو آسان بنائیں

تربوز اگر میٹھا ہوتا لوگ اسے ٹھنڈا کر کے کھاتے ہیں تاہم کم میٹھا ہونے کی صورت میں لوگ اکثر اسے کھانے سے گریز کرتے ہیں، یہاں پر تربوز کی ایک مزیدار ریسیپی پیش کی جارہی ہے جو، چاہے تربوز میٹھا یو یا پھیکا یہ اس گرم موسم میں آپ کو تازگی اور ٹھنڈک کا احساس دلائے گی۔

اجزاء:

Advertisement

اس ریسیپی کے لیے  جو اجزاء درکار ہیں ان میں 5 کپ فروزن تربوز، 1\4 کپ شہد، 3 کھانے کے چمچ لیموں کا رس اور 1 کھانے کا چمچ لائم زیسٹ شامل ہیں۔

ترکیب:

تربوز کے کیوب بناکر دو گھنٹے کے لیے فریزر میں رکھ دیں۔ جب یہ فریز ہوجائیں تو ان پر شہد لیموں کا رس اور لیمن زیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور مزے دار ٹھنڈے تربوز کا لطف اٹھائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر