Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹک ٹاک بیوٹی ٹپس سے جِلدی امراض کا خدشہ، ماہرین کا انتباہ

Now Reading:

ٹک ٹاک بیوٹی ٹپس سے جِلدی امراض کا خدشہ، ماہرین کا انتباہ
ٹک ٹاک بیوٹی ٹپس سے جِلدی امراض کا خدشہ، ماہرین کا انتباہ

ماہرینِ امراض جلد اور حالیہ تحقیق کے مطابق سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والی بیوٹی ٹپس اور اسکِن کیئر ہیکس نوجوانوں، خصوصاً نوعمر لڑکیوں کے لیے جِلدی مسائل اور جذباتی دباؤ کا سبب بن رہی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی معلومات اکثر غیر مستند ہوتی ہیں اور ان پر عمل کرنا جلد کے قدرتی توازن کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

ذیل میں ان ٹپس سے جُڑے بڑے خدشات کی تفصیل بیان کی گئی ہے:

1 ایک سے زائد طاقتور اجزاء کا استعمال

تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ نو عمر لڑکیاں روزانہ 6 سے زائد بیوٹی مصنوعات استعمال کر رہی ہیں، جن میں گلائیکولک ایسڈ، سیلیسائلک ایسڈ اور ریٹینوئڈز جیسے طاقتور کیمیکل شامل ہوتے ہیں۔

Advertisement

 ان اجزاء کا بار بار یا بیک وقت استعمال جلد کی جلن، سوجن، خشک پن، الرجی اور یہاں تک کہ مستقل حساسیت کا باعث بن سکتا ہے۔

Advertisement

2 سن اسکرین کا فقدان

صرف 26 فیصد بیوٹی روٹینز میں سن اسکرین شامل ہوتی ہے، جبکہ بہت سی virals ایسی مصنوعات پر مشتمل ہوتی ہیں جو جلد کو سورج کی روشنی کے لیے حساس بنا دیتی ہیں، اس کے نتیجے میں جلد کے کینسر، جھریوں اور دھبوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

3 ذہنی اور جذباتی اثرات

مسلسل “برائٹر”، “کلین” یا “anti-ageing” جلد کو مثالی بنا کر پیش کرنا نوجوانوں کی خود اعتمادی کو متاثر کر رہا ہے، نوعمر صارفین کم عمری میں ہی اپنی ظاہری شکل سے غیر مطمئن ہو رہے ہیں، جس سے ذہنی دباؤ اور انزائٹی کے مسائل جنم لے رہے ہیں۔

4 خطرناک گھریلو ٹوٹکے

ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والے بعض بیوٹی “ہیکس” جیسے لیمن جوس، بیکنگ سوڈا، ٹوتھ پیسٹ، خود ساختہ مائیکرونیڈلنگ اور ایسینشل آئلز بغیر کسی طبی معلومات کے استعمال کیے جا رہے ہیں، جو جلد کی حفاظتی تہہ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور طویل مدتی مسائل کا باعث بن سکتے ہیں۔

Advertisement

نتیجہ

ماہرین کا مشورہ ہے کہ والدین اور اساتذہ کو چاہیے کہ وہ بچوں کی سوشل میڈیا سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور انہیں سکھائیں کہ کس طرح سائنسی بنیادوں پر بیوٹی پروڈکٹس کا انتخاب کریں، جلد کی دیکھ بھال ایک طبی عمل ہے، فیشن ٹرینڈ نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
سندھ میں پولیو مہم کا آغاز، وفاقی وزیر صحت نے افتتاح کیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر