
عیدالاضحیٰ نہ صرف عبادت، قربانی اور ایثار کا پیغام لاتی ہے بلکہ اس تہوار کا ایک منفرد پہلو لذیذ پکوان بھی ہیں، جو گھروں کو خوشبوؤں سے مہکا دیتے ہیں اور دسترخوان کو رنگا رنگ بنا دیتے ہیں۔
یہ تہوار جہاں روحانی تقاضے پورے کرتا ہے، وہیں اجتماعی میل جول، مہمان نوازی اور خاندانی تعلقات کو بھی مضبوط بناتا ہے۔
اس موقع پر خاص طور پر گوشت کے پکوانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں پلاؤ، قورمہ، کباب، نہاری اور تکہ بوٹی شامل ہیں۔
آج ہم آپ کے لیے پیش کر رہے ہیں ’بلوچی بیف تکہ بوٹی‘ کی روایتی لیکن چٹ پٹی ریسیپی، جو یقیناً آپ کے دسترخوان کو منفرد ذائقہ دے گی۔
اجزاء:
بغیر ہڈی بیف: 750 گرام، بھنا پسا دھنیا: 2 چائے کے چمچ، پسی لال مرچ: آدھا چائے کا چمچ، قصوری میتھی (خشک): آدھا چائے کا چمچ، بھنا پسا زیرہ: 2 چائے کے چمچ، کالی مرچ، پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ، کڑاہی مصالحہ: 1 کھانے کا چمچ، گرم مصالحہ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ، ہلدی پاؤڈر: ¼ چائے کا چمچ، گلابی نمک: آدھا چائے کا چمچ (یا حسبِ ذائقہ)، تیل: 1 کپ، ہری مرچ: 6 سے 8 عدد، باریک کٹا ادرک: 3 چمچ، باریک کٹا لہسن: 3 چمچ، ہرا دھنیا (کٹا ہوا): 2 کھانے کے چمچ، لیموں کا رس: 2-3 کھانے کے چمچ، پانی: 2 کپ یا حسب ضرورت، پیاز، لیموں اور ہرا دھنیا (سجاوٹ کے لیے)
طریقۂ تیاری:
ایک پیالے میں دھنیا، زیرہ، قصوری میتھی، کالی مرچ، لال مرچ، کڑاہی مصالحہ اور گرم مصالحہ پاؤڈر مکس کرکے “بلوچی تکہ مصالحہ” تیار کریں۔
دیگچی میں پانی، ہلدی اور گلابی نمک شامل کرکے گوشت ڈالیں اور ابال آنے دیں، پھر ڈھک کر ہلکی آنچ پر گوشت گلنے دیں (30-40 منٹ یا جب تک گوشت گل نہ جائے)۔
مزید پڑھیں: سری پائے، دنیا کا لذیذ ترین شوربہ قرار
جب گوشت گل جائے تو بچا ہوا پانی تیز آنچ پر خشک کر لیں، اب تیل شامل کریں اور گوشت کو درمیانی آنچ پر 3-4 منٹ بھونیں، اس کے بعد ہری مرچ، ادرک اور لہسن ڈال کر مزید 3-4 منٹ فرائی کریں۔
آخر میں تیار شدہ مصالحہ، ہرا دھنیا اور لیموں کا رس شامل کرکے مکس کریں اور 2-3 منٹ دم پر رکھیں، پیاز، ہرا دھنیا اور لیموں کے ٹکڑوں سے گارنش کریں اور گرم گرم پیش کریں۔

خاص بات:
یہ پکوان نہ صرف ذائقے دار ہے بلکہ عید کی دعوتوں کے لیے بھی ایک بہترین انتخاب ہے، جو مہمانوں کو خوشی کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی ثقافت سے بھی متعارف کرواتا ہے۔
عیدالاضحیٰ مبارک ہو اور خوشبوؤں، ذائقوں اور اپنائیت سے بھری یہ عید آپ کے لیے یادگار ثابت ہو!
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News