Advertisement
Advertisement
Advertisement

مصنوعی ذہانت نے پرانی ذیابیطس دوا سے نئی اینٹی بایوٹک دریافت کرلی

Now Reading:

مصنوعی ذہانت نے پرانی ذیابیطس دوا سے نئی اینٹی بایوٹک دریافت کرلی
مصنوعی ذہانت نے پرانی ذیابیطس دوا سے نئی اینٹی بایوٹک دریافت کرلی

مصنوعی ذہانت (اے آئی ) نے جہاں زندگی کے کئی اہم شعبے میں اپنا کردار اداکرنا شروع کر دیا وہی یہ طب کی دنیا میں بھی انقلاب پربا کر رہی ہے۔

  حال ہی میں اے آئی کی مدد سے ایک پرانی ذیابیطس کی دوا ہیلیسن میں اینٹی بایوٹک خصوصیات دریافت ہوئی ہیں، جو کہ ’’سپر بگز‘‘یعنی انتہائی مزاحم بیکٹیریا کے خلاف مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔

سائنسی جریدے اینٹی بایوٹکس میں شائع شدہ ایک نئی تحقیق کے مطابق، ہیلیسن نامی دوا نے 18 میں سے 17 ملٹی ڈرگ ریزسٹنٹ (MDR) بیکٹیریا اقسام کے خلاف مؤثر کارکردگی دکھائی، جو کہ اسے ایک وسیع اثر رکھنے والی اینٹی بایوٹک بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ ’’ سپر بگز‘‘ وہ بیکٹیریا ہیں جو متعدد اینٹی بایوٹکس کے خلاف مزاحمت پیدا کر چکے ہیں، اور عالمی ادارۂ صحت نے اسے  علیٰ خطرے والے بیکٹیریا قرار دیا ہے۔

روایتی اینٹی بایوٹک بنانے کا عمل مہنگا اور وقت طلب ہوتا ہے۔ اب AI پر مبنی نظام پرانی ادویات کی لائبریری کو اسکین کرکے ان میں چھپے ہوئے  خواص تلاش کر رہا ہے۔

Advertisement

یہ مراکش میں کی جانے والی اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق ہے، جس میں ہیلیسن کو 18 MDR بیکٹیریا اقسام کے خلاف جانچا گیا، جنہیں مقامی اسپتالوں سے حاصل کیا گیا تھا۔

روایتی اینٹی بایوٹکس خلیاتی دیوار یا پروٹین ترکیب کو نشانہ بناتی ہیں، جبکہ ہیلیسن بیکٹیریا کی توانائی پیدا کرنے والی قوت کو روک کر کام کرتی ہے۔ اس سے مزاحمت پیدا کرنے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔

اگرچہ ہیلیسن کے نتائج حوصلہ افزا ہیں، تاہم سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس کے لیے ابھی مزید تحقیق درکار ہے۔ 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر