Advertisement
Advertisement
Advertisement

روزانہ کتنے منٹ کی چہل قدمی آپکو کمر درد سے بچا سکتی ہے؟

Now Reading:

روزانہ کتنے منٹ کی چہل قدمی آپکو کمر درد سے بچا سکتی ہے؟
روزانہ کتنے منٹ کی چہل قدمی آپکو کمر درد سے بچا سکتی ہے؟

ایک حالیہ سائنسی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ پیدل چلنے کی عادت اپنانے سے دائمی کمر کے درد سے مؤثر طور پر بچا جا سکتا ہے، خاص طور پر ان افراد میں جو زیادہ تر وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں یا غیر فعال طرز زندگی کے عادی ہیں۔

یہ تحقیق معروف سائنسی جریدے “جے اے ایم اے نیٹ ورک اوپن” میں شائع ہوئی، جس میں ناروے کے 11,000 سے زائد بالغ افراد (20 سال یا اس سے زیادہ عمر کے) کا مشاہدہ کیا گیا۔

شرکاء نے اپنی ران اور نچلی کمر پر ایکسلیرو میٹرز پہنے تاکہ ان کی روزمرہ جسمانی سرگرمی، بالخصوص پیدل چلنے کا دورانیہ اور رفتار ریکارڈ کی جا سکے۔

تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ وہ افراد جو روزانہ اوسطاً 78 سے 100 منٹ تک پیدل چلتے تھے، ان میں دائمی نچلے کمر درد (جو تین ماہ سے زیادہ عرصے تک جاری رہے) کا خطرہ 13 فیصد کم تھا، نسبتاً ان افراد کے جو 78 منٹ سے کم چلتے تھے جبکہ روزانہ 100 منٹ سے زائد پیدل چلنے والوں میں یہ خطرہ 23 فیصد تک کم پایا گیا۔

تحقیق میں یہ بھی وضاحت کی گئی کہ پیدل چلنے کی مقدار (یعنی کل دورانیہ)، شدت یا رفتار کے مقابلے میں زیادہ اہمیت رکھتی ہے، اگرچہ زیادہ رفتار سے چلنے کے بھی کچھ فائدے دیکھے گئے، لیکن وہ محدود حد تک تھے۔

تحقیق کاروں نے خبردار کیا کہ کم حرکت یا سست طرز زندگی اختیار کرنے والے افراد، جیسے کہ وہ جو دفاتر میں کام کرتے ہیں یا طویل وقت تک اسکرین کے سامنے بیٹھے رہتے ہیں، کمر درد کے زیادہ شکار ہوتے ہیں۔

Advertisement

ایسی طرز زندگی سے “گلوٹیئس میڈیئس ٹینڈینوسس” (جسے عرف عام میں “ڈیڈ بٹ سنڈروم” بھی کہا جاتا ہے) جیسے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں، جس میں کولہے کے اہم پٹھے غیر فعال یا کمزور ہو جاتے ہیں، اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ نچلی کمر اور گھٹنوں پر اضافی دباؤ پڑتا ہے۔

Advertisement

ماہرین کا کہنا ہے کہ دفتر میں کام کرنے والے افراد کو چاہیے کہ وہ دن میں کچھ وقت پیدل چلنے کو معمول بنائیں، تاکہ وہ نچلی کمر کے درد سمیت دیگر عضلاتی مسائل سے بچ سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر