Advertisement
Advertisement
Advertisement

سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں

Now Reading:

سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں

موسم خزاں کی آمد کے ساتھ ہر سو انار کی بہار دکھائی دینے لگتی ہے، سرخ اور سفید کھٹا میٹھا ذائقہ لیے یہ انارنہ صرف  سب کا پسندیدہ پھل ہے بلکہ اتہائی صحت بخش بھی ہے۔

 انار میں موجود اجزاء اور ان کا بہترین تناسب آپ کو کئی امراض سے بچانے اور صحت کو بہتربنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں، یوں تو لوگوں کی بڑی تعداد سرخ انارکو زیادہ پسند کرتی ہے تاہم سفید انار کی افادیت بھی کسی سے کم نہیں ہے۔

سفید انار کا سائز عموماً درمیانہ ہوتا ہے، اور اس کے اندر دانوں کا رنگ سفید یا ہلکا گلابی ہوتا ہے اور یہ ذائقے میں بے حد میٹھے ہوتے ہیں، دنیا بھر میں سفید انار کی کئی اقسام پائی جاتی ہے، اور یہ سرخ انار کے مقابلے میں کم کاشت کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کس پھل کاچھلکا صحت بخش چائے کے لیے مشہور ہے؟

دنیا بھر میں سفید انار کی کئی اقسام پائی جاتی ہے، اور یہ سرخ انار کے مقابلے میں کم کاشت کیے جاتے ہیں۔سفید انار میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو خلیات کو فری ریڈیکلز سے بچاتے ہیں، فائبر جو نظامِ ہضم کو بہتر بناتا ہے، اور پوٹاشیم جو جسم میں پانی کے توازن کو برقرار رکھتا ہے۔

Advertisement

اس میں وٹامن سی بھی وافر مقدار میں موجو ہوتا ہے جو مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے، وٹامن ای سوزش کو کم کرتا ہے، جبکہ وٹامن کے زخموں کو جلد مندومل کرنے مدد دیتا ہے، اور اس کے علاوہ منگنیز، فولیٹ اور بی وٹامنز کی تھوڑی مقدار بھی پائی جاتی ہے۔

کہتے ہیں کہ انار کا داغ ضدی ہوتا ہے اور آسانی سے صاف نہیں ہوتا تاہم سفید انار میں اس طرح کو کوئی خوف نہیں ہوتا آپ اسے بلا کسی خوف کے کھاسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر