Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماہرین نے صحت مند دل کیلئے بہترین سپر فوڈ بتادیا

Now Reading:

ماہرین نے صحت مند دل کیلئے بہترین سپر فوڈ بتادیا
ماہرین نے صحت مند دل کیلئے بہترین سپر فوڈ بتادیا

 دل کی صحت سے جڑی ہوئی ہے آپ کی مجموعی صحت، یہی وجہ ہے کہ ماہرین صحت ایسی متوازن غذا کے انتخاب کا مشورہ دیتے ہیں، جو قلب کے لیے مفید ہو۔

اس حوالے سے ڈاکٹر الزبتھ کلوداس، جو ایک ماہر کارڈیالوجسٹ ہیں، کا کہنا ہے کہ دل کی حفاظت کے لیے بہترین غذا جو کہ سادہ اور سستی ہونے کے ساتھ ہر جگہ آسانی سے دستیاب ہے وہ جئی یعنی اوٹس ہے۔

ڈاکٹر کلوداس نے تصدیق کی ہے کہ جئی دل کی صحت کے لیے سب سے فائدہ مند غذاؤں میں سے ایک ہے، یہ کولیسٹرول کو کم کرنے، وزن کو قابو میں رکھنے، اور صحت مند ہاضمہ کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ بنیادی طور پر، یہ ایک آسان سا طریقہ ہے جس سے آپ اپنی صحت کا خیال رکھ سکتے ہیں۔

جئی وہ اناج ہے جس پر سب سے زیادہ تحقیق کی گئی ہے، اس میں بیٹا گلوکین نامی حل پذیر فائبر موجود ہوتا ہوتا ہے، جو ہاضمہ کے نظام میں اسفنج کی طرح کام کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ عام سی سرگرمیاں آپ کے دل کی صحت کو بہتر بنا سکتی ہیں

Advertisement

یہ فائبر ہاضمہ میں خراب کولیسٹرول ایل ڈی ایل جذب کر کے خون میں پہنچنے سے قبل جسم سے باہر خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔

یہ اس کولیسٹرول کو بھی نکالنے میں مدد دیتا ہے جو پہلے ہی جسم میں موجود ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے اس کا باقاعدگی سے استعمال دل کی صحت کا ضامن ہے۔

جئی کے فوائد صرف کولیسٹرول تک ہی محدود نہیں ہیں۔ چونکہ یہ آہستہ آہستہ ہضم ہوتا ہے اس طرح یہ خون میں شوگر کی سطح کو مستحکم رکھتا ہے، اس طرح یہ آپ کو دیر تک سیر رکھتاہے اور بے وقت کی بھوک سے بچاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے جئی ایک بہترین غذا ہے، یہ ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو بھی کم کرتی ہے۔

جئی کو آسانی روزانہ غذا میں شامل رکھ کر دل کی صحت کے ساتھ مجموعی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر