Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں دولہے کو “دھوتی کُرتے” کی جگہ “شیروانی” پہننا مہنگا پڑ گیا

Now Reading:

بھارت میں دولہے کو “دھوتی کُرتے” کی جگہ “شیروانی” پہننا مہنگا پڑ گیا

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع دھار میں ایک قبائلی دولہے کو اپنی شادی میں ‘شیروانی’ پہننا مہنگا پڑگیا۔

دولہے اور دلہن کے خاندان کے درمیان شیروانی پہننے پر ہونے والا جھگڑا پرتشدد تصادم کی شکل اختیار کرگیا، اور لوگوں نے مبینہ طور پر ایک دوسرے پر خوب پتھراؤ کیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کو منگبیڈا گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب دلہن کے رشتہ داروں نے اصرار کیا کہ دولہا اپنی قبائلی روایت کے مطابق شادی کی رسومات کے دوران ‘دھوتی کُرتا’ پہنے، نہ کہ ‘شیروانی’۔

دھمنود پولیس اسٹیشن کے انچارج سشیل یادو ونشی نے کہا، “دھڑ شہر کے رہنے والے دولہے سندر لال نے ‘شیروانی’ پہن رکھی تھی، جب کہ دلہن کے رشتہ داروں کا اصرار تھا کہ شادی کی رسومات ‘دھوتی کُرتے’ میں ادا کی جائیں۔”

پولسی کے مطابق دونوں فریقوں کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی اور اس کے نتیجے میں پرتشدد جھڑپ ہوئی۔

Advertisement

دونوں فریقوں کے ارکان نے بعد میں پولیس شکایتیں درج کرائیں، جس کی بنیاد پر کچھ افراد کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 294 (فحش فعل)، 323 (رضاکارانہ طور پر چوٹ پہنچانا) اور 506 (مجرمانہ دھمکی) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

تاہم، دولہے سندر لال نے بعد میں صحافیوں کو بتایا کہ دلہن کے خاندان کے ساتھ کوئی تنازعہ نہیں تھا، لیکن دعویٰ کیا کہ اس کے کچھ رشتہ دار لوگوں پر حملہ کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے کہا کہ “تنازعہ لباس کو لے کر شروع ہوا۔ میں صرف ان لوگوں کے خلاف کارروائی چاہتا ہوں جو حملے اور پتھراؤ میں ملوث تھے۔”

واقعہ کے بعد خواتین سمیت بڑی تعداد میں لوگ دھمنود تھانے پہنچ گئے اور احتجاج کیا۔

پولیس اسٹیشن میں موجود کچھ خواتین نے الزام لگایا کہ دلہن کے رشتہ داروں نے ان پر پتھراؤ کیا جس سے کچھ لوگ زخمی ہوئے۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ بعد ازاں ہفتہ کو دولہا اور دلہن کے اہل خانہ دھڑ شہر پہنچے اور شادی کی رسومات مکمل کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر