
کرکٹ ورلڈ کپ2019 کے 32ویں میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 64رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنالی۔
آسٹریلیا پوائنٹس ٹیبل پر 12پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست اور وہ سیمی فائنل کے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن چکی ہے۔
لارڈز کے میں کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم 286رنز کے تعاقب میں 44اعشاریہ 4اوورز میں 221رنز پر ڈھیر ہوگئی،یوں آسٹریلیا نے میچ بآسانی 64رنز سے اپنے نام کرلیا۔میزبان ٹیم کی طرف سے بین اسٹوکس 89رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، دیگر کھلاڑیوں میں بیر اسٹو 27،واکس 26، بٹلر25 اور عادل رشید 25رنز بناسکے۔
آسٹریلیا کی جانب سے جیسن بہرین ڈوف نے5 اور مچل اسٹارک نے 4انگلش کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔انگلینڈ کی طرف سے بیٹنگ کی دعوت ملنے پر آسٹریلیا نے 50اوورز میں 7وکٹ پر 285رنز بنائے، اننگز کی خاص بات کپتان ایرون فنچ کی سنچری اور اوپنر ڈیوڈ وارنر کی نصف سنچری رہی۔
کپتان ایرون فنچ کو شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔فتح کے ساتھ آسٹریلیا فائنل فور میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن چکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News