Advertisement
Advertisement
Advertisement

جعلی اکاونٹس کیس،ملزم عبدالغنی مجیدکا7روزہ جسمانی ریمانڈمنظور

Now Reading:

جعلی اکاونٹس کیس،ملزم عبدالغنی مجیدکا7روزہ جسمانی ریمانڈمنظور

اسلام آبادکی احتساب عدالت نےجعلی اکاؤنٹس کیس  کےملزم عبدالغنی مجیدکوسات روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کےحوالےکردیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق احتساب عدالت میں جعلی اکاونٹس کیس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی۔عبدالغنی مجید کو نیب کی جانب سے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرعدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت میں سماعت کےدوران نیب پراسیکیوٹر کا کہناتھا کہ ملزم سےمزید تفتیش کرنی ہےاسلیے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔نیب پراسیکیوٹر کا کہناتھا کہ ملزم کا پہلا 9 روزہ ریمانڈ 26 جون کو دیا گیا تھا،ملزم اومنی گروپ کی مختلف کمپنیز کےمالک ہیں۔

اس دوران ملزم کے وکیل کی جانب سےجسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا کہ تفتیشی افسر کیا چاہتا ہے، ای میلز کا پوچھا گیا بتادیا گیا،کمپنیز سےتعلق کا پوچھا گیا بتا دیا گیا۔

وکیل کا کہناتھا کہ اب نیب کو جسمانی ریمانڈ تفتیش کیلئےنہیں پریشر ڈالنے کیلئے چاہیے، نیب والے پہلے ریفرنس دائر کرتے ہیں پھر تفتیش کرتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پارتھینن کمپنی نے قرضہ لیا، اگر قرضہ لینا جرم ہے تو پورا پاکستان مجرم ہے،اگرایک کمپنی نے قرضہ لیا اور آگے کسی کمپنی کر قرضہ دے دیا تو اس میں جرم کیا ہے؟جس پر نیب پراسیکیوٹر کا کہناتھا کہ ملزمان کی جانب سے پارتھینن سے تعلق سے انکار کیا گیا ہے۔

نیب پراسیکیوٹرکا مزید کہنا تھا کہ ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں عبدالغنی مجید کی کل گرفتاری ڈالی ہے،اسلیےٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں بھی تفتیش کرنی ہے،عدالت جسمانی ریمانڈ پرحوالےکرے۔

عدالت نے ملزم عبدالغنی مجید کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرکے12 جولائی کودوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر