Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب نے خورشید شاہ کیخلاف انکوائری کی منظوری دے دی

Now Reading:

نیب نے خورشید شاہ کیخلاف انکوائری کی منظوری دے دی
Nab - Khursheed Shah

نیب کی جانب سے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ کے خلاف انکوائری تیز کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب سکھر نے دادو۔سکھر،شکارپور،خیرپوراورگھوٹکی ضلع کے ڈپٹی کمشنرز کو لیٹرجاری کرتے ہوئےخورشید شاہ کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماخورشید شاہ کے خلاف ہونے والی انکوائری  کے لیئے لکھے گئے خطوط میں  خورشید احمد  شاہ کی دونوں بیگمات اور بچوں کی جائیدادیں، گھراور بینک بیلنس سے متعلق رپورٹ نیب میں دو ستمبر تک درج کروانے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

نیب لیٹر میں خورشید شاہ کے بیٹے اور رُکن صوبائی اسمبلی سید فرخ شاہ سمیت ان کی بیٹوں کے نام اوردونوں بیگمات بی بی طلعت، بی بی گل ناز کے نام بھی بھی شامل ہیں۔

جبکہ نیب کی جانب سے جاری کردہ لیٹر میں وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید اویس قادر شاہ کا نام بھی موجود ہے۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل بھی قومی احتساب بیورونے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈرسید خورشیداحمد شاہ کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی تھی۔ چیئرمین نیب نے اجلاس سے خطاب میں کہا تھا کہ نیب کا مقصد کرپشن فری پاکستان ہے ۔نیب نے خورشید احمد شاہ کے ساتھ مسلم لیگ ن کے رہنما سردار مہتاب عباسی کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کیخلاف اثاثہ جات چھپانے کی درخواست سندھ ہائی کورٹ کے سکھر بینچ کے سامنے زیر سماعت ہے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما طاہر شاہ نے خورشید شاہ کی الیکشن 2018میں کامیابی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
شکیل احمد درانی ڈی جی نیب کراچی تعینات
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کا امتزاج؛ کرکٹ میں نیا فارمیٹ ’’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘‘ متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر