Advertisement
Advertisement
Advertisement

شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت

Now Reading:

شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت
nab court order to seize salman shahbaz property

احتساب عدالت نے  شہباز شریف کے بیٹے  سلمان شہباز کو عدم پیشی پر اشتہاری قراردےدیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں عدالت پیش نہ ہونے پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

دوران سماعت  نیب پراسیکیوٹر حافظ اسداللہ اعوان نے دلائل میں کہا کہ منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کو بار بار طلبی کے نوٹس جاری کیے،  ملزم نے نیب انوسٹی گیشن جوائن نہیں کی،ملزم  ملک سے فرار ہوچکا ہے۔

نیب پراسیکیوٹر حافظ اسداللہ اعوان نے عدالت سے درخواست کی کہ سلمان شہباز کی جائیداد ضبطی کا حکم دے اور ملزم کو اشتہاری قرار دیا جائے، جس پر احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے نیب پراسیکوٹرز کی درخواست پر سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے تفتیشی افسرکو ہدایت کی کہ سلمان شہباز کی جائیدادیں ضبط کر کے ایک ماہ میں رپورٹ دی جائے،عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کی مزید سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Advertisement

خیال رہے کہ 5 اگست کو لاہور کی احتساب عدالت نے سلمان شہباز کو گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے اور پولیس کو 10 اگست تک انہیں ہر حال میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

نیب نے پراسیکیوٹر حافظ اسداللہ اعوان کے توسط سے احتساب عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ سلمان شہباز منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے میں ملوث ہیں، لہٰذا عدالت ان کی گرفتاری کا حکم دے۔

بعد ازاں 10 اگست کو نیب کے زیر حراست 2 وعدہ معاف گواہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے لیے منی لانڈرنگ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز شریف اور ان کے بیٹوں کی ایما پر پاکستان میں 24 لاکھ ڈالر سے زائد رقم ٹی ٹی کے ذریعے ٹرانسفر کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب نے شہباز شریف کے بڑے بیٹے حمزہ شہباز کو پہلے ہی گرفتار کر رکھا ہے اور ان کے جسمانی ریمانڈ میں کئی بار توسیع کی جاچکی ہے.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماسکو فارمیٹ اجلاس: آزاداورپرامن افغانستان کے قیام کی حمایت کا اعادہ
پانی کی صورتحال اطمینان بخش، ذخائر 99 فیصد تک بھر گئے: ارسا ایڈوائزری کمیٹی
رواں سال کا پہلا سپرمون آج رات آسمان پر جلوہ گر ہوگا، اسپارکو
غزہ جنگ بندی مذاکرات؛ حماس کے اہم مطالبات سامنے آگئے
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر