Advertisement
Advertisement
Advertisement

تھپڑ مارنے والے وکیل کی ضمانت پر خاتون پولیس اہلکار برس پڑیں

Now Reading:

تھپڑ مارنے والے وکیل کی ضمانت پر خاتون پولیس اہلکار برس پڑیں
Lawyer slapped lady constable

شیخوپورہ کے علاقے فیروز والا میں لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑمارنے والے وکیل کی ضمانت ہوگئی۔

وکیل کی بدسلوکی کا شکار لیڈی پولیس اہلکاروکیل کی ضمانت پر برس پڑیں اور کہا کہ کیا یہی ہے عورت کی عزت کہ کوئی بھی اسے سرعام تھپڑ مار کر چلا جائے۔

لیڈی کانسٹیبل نے الزام عائد کیا ہے کہ سب انسپکٹرنےاس کا بیان بھی ریکارڈ نہیں کیا ،نام کےغلط اندراج اور اس کے بیانات نہ ہونے کی وجہ سے وکیل کی فوری ضمانت منظور ہوئی۔

لیڈی کانسٹیبل کا مزید کہنا تھا کہ ان کی جو تصویر شہباز گل کی جانب سے سوشل میڈیا پر شائع کی گئی وہ جھوٹ پر مبنی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شیخوپورہ کی تحصیل فیروز والا میں خاتون پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے والے وکیل کو اُسی لیڈی کانسٹیبل نےعدالت میں پیش کیا تھا۔

Advertisement

گزشتہ روز فیروز والا کچہری میں خاتون پولیس اہلکار نے احمد مختار نامی وکیل کو لیڈیز چیکنگ پوائنٹ پر گاڑی پارک کرنے سے منع کیا تھا جس پر وکیل احمد مختار نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیڈی کانسٹیبل سے بدتمیزی کی اور تھپڑ مارا تھا ۔

ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وکیل کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر