Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسئلہ کشمیر پر ترک حکومت کی حمایت کا مشکور ہوں، صدرمملکت

Now Reading:

مسئلہ کشمیر پر ترک حکومت کی حمایت کا مشکور ہوں، صدرمملکت
Turkish media delegation meets President Arif Alvi

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ ترک حکومت کا مسئلہ کشمیر پرحمایت اور تعاون پر شکر گزار ہوں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صدر ڈاکٹرعارف علوی نے ترک میڈیا وفد سے ملاقات کی ، ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بھارت میں اقلیتیں غیرمحفوظ ہیں،بھارتی قیادت علاقائی اور عالمی امن بلکہ بھارت کی سماجی اقدار کیلیے بھی خطرہ ہے ۔

ترک میڈیا کے وفد سے ملاقات میں ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا تھا کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی لیڈر شپ  ہندوتوا کو عام کررہی ہے، بھارت فلسطین کی طرح کشمیرمیں ظلم کررہا ہے۔

ڈاکٹرعارف علوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگوں کی امنگوں کوطاقت کے زورپرنہیں دبایا جاسکتا،بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کودبانے میں ناکام رہےگا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان امن کاخواہاں ہے، اگرجنگ مسلط کی گئی تو پوری طاقت سے جواب دینگے۔

Advertisement

ڈاکٹرعارف علوی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ترکی کے مفاد میں تمام امور پر ترک عوام اور حکومت کی حمایت جاری رکھے گا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کا 5اگست کااقدام غیرقانونی اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری بھارت پرمقبوضہ کشمیر پرانسانی حقوق کی بحالی پرزوردے۔

واضح رہے اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارت ایک غیر ذمہ دارایٹمی ملک ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے یہ بھی کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر سنگین نوعیت اختیار کرچکا ہے، تنازع کے حل کی طرف جانا ہوگا، عالمی برادری نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی، مودی نے بھارت میں نسل پرستی کی آگ خود لگائی ہوئی ہے۔

صدر مملکت نے مطالبہ کیا تھا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں تحقیقاتی کمیشن بھیجے، اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی دی جائے، انہوں نے اپیل کی کہ ہر شخص موبائل فون کے ذریعے بھارتی مظالم دنیا تک پہنچائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
جاپان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم، پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کے قریب
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر