Advertisement
Advertisement
Advertisement

شجرکاری مہم عوام کی مدد کے ساتھ کی جارہی ہے، مرتضی وہاب

Now Reading:

شجرکاری مہم عوام کی مدد کے ساتھ کی جارہی ہے، مرتضی وہاب
Murtuza Wahab on plantation

سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سرسبز معاشرہ عوام اور حکومت دونوں ساتھ ساتھ ہی قائم اور دائم رکھ سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون مرتضی وہاب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے عوام کے لیئے دروازے کھول کر معاشرے کو سرسبز بنانے کا آغاز کردیا ہے۔

ترجمان مشیر قانون مرتضی وہاب نے کہا کہ شجرکاری مہم کی ایک کڑی ہےاور یہ مہم عوام کی مدد کے ساتھ کی جارہی ہے، کورنگی میں بھی درخت لگانےاس مہینے کے آخر میں جائیں گے، عوام آئے حکومت کا ساتھ دے ہم ہر طرح تعاون کریں گے۔

ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر نے یہ بھی کہا کہ ہم چھوٹے نہیں دس سے پندرہ فٹ کے پودےاور موسم کی مناسبت سے بادام ، نیم اور گل موہر کے پودے لگا رہے ہیں۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ کے ہرضلع میں شہریوں سے اپیل ہے کہ پودے لگانے کا کام کریں، اگلے ہفتے سے ماحول کو صحیح رکھنے کے لئیے زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

Advertisement

سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم گاڑیوں کے خلاف کارراوئی ٹریفک پولیس کے ساتھ ملکر کریں گے، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف چالان کیا جائے گا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرتضی وہاب  نے کہا کہ کراچی سے یومیہ بارہ سے گیارہ ہزار ٹن کچرہ سندھ حکومت اٹھا رہی ہے،آج کینٹونمنٹ سے بھی گلہ کرتا ہوں سیاست نہیں ہونی چاہیئے مگر انکے علاقے کے کچرے سے الزام سندھ حکومت پر آتے ہیں، علی زیدی صاحب خدارا کراچی والوں سے چندہ لینا چھوڑیں وعدے پورے کریں۔

ترجمان مشیر قانون مرتضی وہاب نے یہ بھی کہا کہ جو بات فروغ نسیم نے کی انہوں نے خود 149 پر وزیر اعظم کی طرح یوٹرن کے چکی ہے،فرعغ نسیم کی اختراع کو پارٹی نے سپورٹ نہیں کیا۔

ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بس کراچی بجٹ جاری کردیں، این ایف سی ایوارڈ صوبے کا حق ہے، گزشتہ سال 92 ارب کم دئیے گئےاور اس سال دو مہینے میں ساٹھ ارب روپے کم دئیے گیے۔

سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی نے وعدہ کیا تھا کہ حدود کے بغیر شہر سے کچرا صاف کیا جائے گا،علی زیدی کا اقدام انتہائی غلط تھا، وفاقی حکومت سے گزارش ہے کہ شہر بگاڑنے میں حصہ نہ ڈالے۔

ا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مایوس کن کارکردگی، ارشد ندیم کی قوم سے معذرت
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے چار روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر