
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا وزارت خارجہ میں قائم “کشمیر سیل” کا دورہ کیا۔
وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارتِ خارجہ میں قائم ’کشمیر سیل‘ کے دورے پر انہیں ’کشمیر سیل‘ سے متعلقہ امور پر مفصل بریفنگ دی گئی۔
وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ’کشمیر سیل‘ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’کشمیر سیل‘ وزیرِ اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر بنایا گیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ دنیا بھر میں جہاں جہاں پاکستانی سفارت خانے ہیں ان میں کشمیر ڈیسک بنا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں میں کشمیر پر فوکل پرسن بھی تعینات کر رہے ہیں، کشمیر سیل ان کے ساتھ بھی رابطے میں رہے گا جس سے معلومات کا تبادلہ اور اہم ہدایات کی ترسیل جاری رہے گی۔
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی سفارت خانوں میں ’کشمیر سیل‘ ہفتے میں ساتوں دن اور 24 گھنٹے کام کرے گا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کشمیر سیل کا پہلا اجلاس ہوا تھا۔
اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال، اور پاکستان کی اب تک کی جانے والی سفارتی کاوشوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کشمیر کونسل کے اجلاس میں سامنے آنے والی تجاویز، چیرمین سینٹ کمیٹی برائے امور خارجہ، اور معزز ممبران پارلیمنٹ کی جانب سے موصول ہونے والی مختلف تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News