
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی کشمیر کی آزادی کے لیے بھرپور جدوجہد کریں۔
تفصیلات کے مطابق کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے میڈیا سے با ت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں پر بہت ظلم کیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں افراد کو غائب کیا گیا۔
مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کی حالت دن بہ دن خراب ہورہی ہے،6 ماہ سے شوہر سے بات نہیں ہوئی ہے، یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے۔
کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 40 واں روز جاری کرفیو نےکشمیریوں پر زندگی تنگ کردی ہے، بھارت نے کشمیر کو دنیاکی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیاگیا ہے۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس بڑا بریک تھرو ہے، ہمیں اب اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کے حل پر فوکس کرنا ہے۔
کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ہمارا پیغام اس وقت پہنچ رہا ہے، لوگ کہتے ہیں ہندوستان بڑی مارکیٹ ہے اس لئے لوگ اسے کچھ نہیں کہے گا، میں اس بات سے اختلاف کرتی ہوں، ہمیشہ ایسا نہیں رہے گا۔
واضح رہے کہ بھارت نےرواں ماہ 5 اگست کو آرٹیکل 370 منسوخ کر کےکشمیر کی خود مختارحیثیت کو ختم کرکےمقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کردیا تھا جو آج 40 واں روزبھی برقرارہے۔
بھارتی سرکارنے سری نگرمیں نئے فوجی بنکرز اور مورچے قائم کر کے مزید شارپ شوٹرز بھی تعینات کردیے ہیں۔
سری نگرسمیت مقبوضہ وادی کے تمام اضلاع میں کاروبارزندگی معطل،موبائل اورانٹرنیٹ سروسز تاحال بند ہیں۔ تعلیمی اداروں میں درس وتدریس کی سرگرمیاں بھی معطل ہیں جبکہ سرکاری دفاتر، بینکوں اورڈاک خانوں میں معمول کا کام بری طرح سے متاثر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News