Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولانا فضل الرحمن کی محمد علی درانی سے ملاقات

Now Reading:

مولانا فضل الرحمن کی محمد علی درانی سے ملاقات
Ex Federal minister met molana fazal ur rehman

مصالحت کار اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرھ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی اس ملاقات میں محمد علی درانی نے مولانا فضل الرحمن کو اہم پیغام پہنچایا جبکہ دونوں رہنماوں کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظرمیں کئی آپشنز پرغور بھی کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق صحافی کی جانب سے کیے گئے سوال پر محمد علی درانی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کو سلام کرنے حاضر ہوا تھا،مولانا فضل الرحمن نے وعلیکم السلام کہا اور مسکراتے ہوئے واپس روانہ ہو گئے۔

یاد رہے کہ محمد علی درانی خصوصی طور پر اسلام آباد سے براستہ سکھر لاڑکانہ پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ جے یوآئی کے سربراہ مو لانا فضل الرحمان  نے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ مقررہ وقت پر شروع ہو گا، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہو نگے۔

Advertisement

جے یوآئی کے سربراہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کر دئے ہیں، ہمارے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں ایسے میں ایک انچ بھی پیچھے ہٹنا نہیں چاہیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ جب تک شائستہ حکومتیں تھیں ہم شائستہ رہے، اب تھوپی گئی حکومت کی پالیسز سے ہم لڑیں گے۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ انصار السلام جمیعت کا اہم شعبہ ہے اس پر پابندی کا حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہیں اس فیصلے پرعملدرآمد نہیں کریں گے۔

جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ اب تمام معاملات رہبر کمیٹی کے حوالے کردیئے ہیں، اگر مارچ کو روکا گیا تو پورے ملک میں لڑائی شروع ہوجائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر بحری امور نے خوشخبری سنادی
جمہوریت اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، بلاول بھٹو کا کے یو جے کے نو منتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام
کسان مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریاں، جماعت اسلامی سر جوڑ کر بیٹھ گئی
کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر ایم کیو ایم کا صدر مملکت سے تشویش کا اظہار
سندھ میں امن و امان سے متعلق صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب
کچے میں جو بھی اغوا میں ملوث ہیں اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر