
برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ مڈلٹن پانچ روزہ دورہ پر پاکستان آرہے ہیں، برطانوی ہائی کمیشن پریس سیکشن کی جانب سے درجنوں پاکستانی صحافیوں پرتحفظات کا اظہارکرتے ہوئےنجی میڈیاکوکوریج سے روک دیاگیاہے۔
تفصیلات کےمطابق برطانوی ہائی کمیشن کی پریس سیکشن کی جانب سےپاکستانی صحافیوں کی انکوائری کے بعد گنے چنے صحافیوں کو برطانوی جوڑے کی آمد پر کوریج کیلئے دعوت نامے جاری کیے گئے ہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ پاکستانی صحافیوں کی باقائدہ نادراسے تصدیق کروائی گئی کہ آیا وہ پاکستانی ہیں اور ان کا تعلق صحافت کے پیشے سے ہے۔
ذرائع نےدعویٰ کیا ہے کہ جن صحافیوں کوکوریج کی اجازت دی گئی ہے ان کو بھی شاہی جوڑے سے مناسب فاصلے پر رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ کیٹ میڈلٹن آج رات پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانوی شاہی جواڑا پیر کی رات پاکستان پہنچیں گے جہاں ایک وفاقی وزیر، دفتر خارجہ حکام اور برطانوی سفیر ریڈ کارپٹ پر انکا پرتپاک استقبال کریں گے۔
شاہی جوڑے کے ہمراہ محافظین، طبی ماہرین اور چالیس سے زائد صحافی بھی پاکستان پہنچیں گے، 15 اکتوبر کو شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی صدرِپاکستان اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں بھی ہو گی۔
ذرائع کےمطابق نور خان ایئربیس پر برطانوی شاہی جوڑے کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔
برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا یہ پہلا باضابطہ سرکاری دورہ پاکستان ہوگا جو پاک برطانیہ تعلقات کو مزید فروغ دے گا، برطانیہ کا شاہی جوڑا لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں کا دورہ کرے گا۔
شاہی جوڑا پاکستان کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد برطانوی اور پاکستانی عسکری حکام سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔
اس سے قبل شاہی رہائش گاہ کینسنگٹن پیلس کی جانب سے بھی پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے دورہ پاکستان کی تصدیق کی جاچکی ہے۔
🇬🇧🇵🇰 Coming soon…#RoyalVisitPakistan @UKinPakistan pic.twitter.com/F7pKLrrFgY
— The Prince and Princess of Wales (@KensingtonRoyal) October 13, 2019
یاد رہے کہ شاہی جوڑے کےدورے کی درخواست برطانوی وزارت خارجہ اور دولت مشترکہ کے دفتر کی جانب سے کی گئی تھی۔
کینسنگٹن پیلس کی طرف سے ایک ٹویٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اس دورے سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ برطانیہ کی پاکستان میں دوبارہ بڑھتی ہوئی دلچسپی کی علامت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News