
پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کے ٹویٹ پر مختلف باتیں مداحوں کے ذہنوں میں گردش کرنی لگی ہیں۔
اداکار حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کیا کہ ’’ایک دہائی سے زائد عرصے پر محیط سفر اپنے اختتام کو پہنچ گیا، رواں ماہ کے آخر میں بہت اہم اعلان کروں گا‘‘۔
اداکار نے مزید لکھا کہ ’’اکتوبر کےآخر تک سوشل میڈیا سے دور رہوں گا اور امید کرتا ہوں کہ میری بات کو زیادہ سے زیادہ لوگ سنیں گے‘‘۔
A journey of more than a decade comes to an end. I have a very important announcement to make at the end of this month. Will hope my voice reaches many. Will be off social media till end of Oct.
Advertisement— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) October 11, 2019
اس سے قبل 25 اگست کو حمزہ علی عباسی نے اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ بہت سادگی سے شادی کی اور شادی کے بعد اُن کی اہلیہ نےانڈسٹری کو خیر باد بھی کہہ دیا تھا۔
حمزہ علی عباسی کے ٹویٹ پر مداحوں کہ جانب سے بہت سی باتیں اوررائے سامنے آرہی ہیں کہ حمزہ بھی شوبز انڈسٹری کو خیر باد تو کہنے نہیں جارہے ہیں ۔
واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی کا شمار پاکستان کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے حمزہ نے اپنے کریئر کا آغاز 2006 میں تھیٹر سے کیا تھا بعد از اں ڈرامہ انڈسٹری سے جڑے اور ڈرامہ پیرے افضل سے بہت شہرت حاصل کی اس کے علاوہ بہت سے ڈرامے کیے اور اس کے بعد پاکستان فلم انڈسٹری سے جڑکر اپنی اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لیے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News